paper leaked

سب انسپکٹر بھرتی امتحان میں پیر لیک کیس کے سلسلے تحقیقات تیز

کلیدی ملزم کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے انہیں سات روزہ تحویل میں لیا

سرینگر // سب انسپکٹر بھرتی امتحان میں پیر لیک کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کلیدی ملزم کو سات روزہ تحویل میں لیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کی ایک عدالت نے سال 2022 کے جموں کشمیر ایس ایس بی سب انسپکٹر بھرتی امتحان کے پیپر لیک کیس کے مبینہ سرغنہ کو سات دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیا۔ہریانہ کے ریواڑی کے رہنے والے یتن یادو کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی مجرمانہ دفعات کے تحت سوموار کی شام گرفتار کیا گیا تھا ۔ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ سب انسپکٹر بھرتی کا امتحان 27 مارچ 2022 کو منعقد ہوا تھا لیکن 1,200 امیدواروں کی منتخب فہرست کے ساتھ 1,300 جونیئر انجینئرز اور 1,000 فنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹس کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیپر لیک اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد ایک سال جولائی میں منسوخ کر دیا تھا۔کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا اور اس نے 12 نومبر 2022 کو یادو سمیت 33 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا معاملہ سی بی آئی ایف آئی آر سے نکلا ہے۔ای ڈی نے منگل کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن جموں بالا جیوتی کی عدالت میں اپنے خصوصی پبلک وکیل اشونی کھجوریا کے ذریعے ایک درخواست داخل کی اور ملزم کا سات دن کا ریمانڈ حاصل کیا۔یادو کو تفتیشی افسر راہول ورما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ای ڈی، سب زونل آفس، جموں نے مناسب حراست میں عدالت میں پیش کیا جنہوں نے اس کے 14 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔اس کے بعد جج نے حکم دیا ’’ ۔کیس ڈائریوں اور ریکارڈ پر موجود تمام مواد کے مطالعہ سے، یہ پتہ چلتا ہے کہ چونکہ ملزم کو 24 جون کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کیس کی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے اسے سات دن کی مدت کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ ریمانڈ کی مدت کے اندر ملزم کے خلاف تحقیقات میں تیزی لائی جائے۔