سال روا ں کے دوران جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں فوج کو آپریشنوں کے دوران کافی نقصان

مختلف اضلاع میں 9 مسلح تصادم آرائیوںمیں 28 فوجی ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے

سرینگر // سال روا ں کے دوران جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں فوج کو آپریشنوں کے دوران کافی نقصان اٹھانا پڑا اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق آپریشنوں کے دوران جموں کشمیر میں 31فوجی مارے گئے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پونچھ کے جنگلات میں ملی ٹنٹ حملے میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں رواں سال میں معمول کے آپریشن کے دوران 31 فوجی مارے گئے ہیں۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جموں و کشمیر میں 9 مسلح تصادم آرائیوںمیں 28 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔سال رواں کے دوران کشمیر میں 9مسلح جھڑپیں ہوئی جن میں سے 6جموں اور کشمیر میں تین ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ 21 فوجی جموں صوبے میں پونچھ اور راجوری اضلاع میں مارے گئے جبکہ وادی کشمیر میں تین آپریشنوں کے دوران 7 فوجیوں کی جانیں گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ، جون، جولائی اور اکتوبر میں فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فروری میں ایک فوجی، اپریل، مئی، نومبر اور دسمبر میں پانچ پانچ جبکہ ستمبر میں چار اور اگست میں تین فوجی مارے گئے تاہم اس سال جنوری میں، ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور دو سپاہی ایک معمول کی کارروائی کے دوران شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مچل سیکٹر میں آگے کے علاقے میں ایک گہری کھائی میں پھسل کر ہلاک ہو گئے۔فروری میں، ہماچل پردیش کا ایک فوجی پلوامہ ضلع کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔اپریل میں پونچھ ضلع میں مینڈھر سب ڈویژن کے بھٹادھوریان علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔ مبینہ طور پر غیر مقامی عسکریت پسندوں نے وہاں یو بی جی ایل کا استعمال کرتے ہوئے فوج کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ماہ اگست میں کولگام ضلع کے ہالان جنگلاتی علاقے میں ایک تصادم میں 3 فوجی مارے گئے تھے۔ستمبر میں راجوری کے نرلا گاؤں میں ایک تصادم میں ایک فوجی اور فوج کا ایک کتا مارا گیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے گڈول کوکرناگ انکاؤنٹر میں ایک کرنل اور ایک میجر سمیت کم از کم 3 فوجی اہلکار مارے گئے۔اسی طرح سے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں، کالاکوٹ راجوری کے باجی مال جنگلاتی علاقے میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے تصادم میں دو کیپٹن سمیت 5 فوجی مارے گئے تھے۔دسمبر میں ایک حالیہ حملے میں، پونچھ میں تھانہ منڈی سورنکوٹ روڈ پر گھنے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں نے آپریشنل ٹیموں کو لے جانے والی فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے بعد، 5 فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔