وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اسکیموں پر عمل درآمد کی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر // سال رواں کے دوران یوم آزادی کی تقریر کے دوران مختلف اعلانات کو لاگو کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران وزیراعظم نے اسکیموں پر عمل درآمد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ایس این این مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچروار کو ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اس سال یوم آزادی کی تقریر کے دوران مختلف اعلانات کو لاگو کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںان کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری پی کے مشرا اور کابینہ سکریٹری راجیو گوبا ان سینئر عہدیداروں میں شامل تھے جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گھر کی ملکیت کے لیے غریب اور متوسط طبقے کے لیے سستی قرض کو یقینی بنانے کی بات کی تھی۔انہوں نے گھروں کے لیے شمسی توانائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے اسکیموں پر عمل درآمد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے اپنی تقریر کے دوران غریب اور متوسط طبقے کیلئے مکانات کیلئے سستی قرضوں کو نافذ کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گھروں کیلئے شمسی توانائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تمام اعلانات اور اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی اور شرکا ء کو ہدایت دی کہ ان تمام اعلانات پر عمل پیرا ہوکر انہیں حمتی شکل دی جا ئے ۔










