سالانہ امرناتھ یاترا2022کا22واں دن

سری نگر//کشمیرمیں 43روزہ امرناتھ یاترا جاری ہے اور22ویں روز نون ون اوربال تل یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ یاتراکی جانب روانہ ہوئے ،تاہم جموں سے جمعہ کویاتریوں کی کشمیرروانگی میں خراب موسم اورجموں سری نگرقومی شاہراہ کی حالت حائل ہوئی ،اورکسی بھی یاتری کوجموں سے کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کی شام تقریباً2لاکھ 40ہزار یاتری امرناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کرچکے تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق 30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کچھ دن موسمی صورتحال کی وجہ سے معطل رہنے کے باوجود جاری ہے اورروزانہ ہزاروں یاتری نون ون پہلگام اوربال تل میں قائم بیس کیمپوں سیامرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہورہے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کی صبح بھی نون ون اوربال تل ہزاروں کی تعدادمیں یاتری 2قافلوںمیں گھپاکی جانب روانہ ہوئے ۔خیال رہے بال تل کے راستے گھپا تک کی مسافت 14کلومیٹر اورنون ون سے تقریباً48کلومیٹر بنتی ہے ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کی شام تقریباً2لاکھ 40ہزار یاتری امرناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کرچکے تھے ۔انہوںنے کہاکہ بڑی تعداد میں یاتری بالخصوص نوجوان پیدل ہی سفر کرتے ہیں ،بزرگ اوربیمار یاتری گھوڑوں پرسوار ہوکر سفرکرتے ہیں جبکہ آسودہ حال اورمعمر شہری ہیلی کاپٹر سہولت کافائدہ اُٹھاکر امرناتھ گھپا پہنچ رہے ہیں ۔اس دوران حکام نے جمعے کے رو زبھگوتی نگرجموںیاتری نواس سے یاتریوںکوکشمیرکی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی ۔ذرائع نے بتایاکہ جموں سے امرناتھ یاترا جمعہ کو خراب موسم اور جموں سری نگر قومی شاہراہ پر خراب حالت کی وجہ سے جموں سے روک دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے کسی بھی قافلے کو یہاں سے نون ون پہلگام اوربال تل کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ضلع رام بن میں کئی مقامات پر بھاری بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے بند ہونے کے بعد جمعرات کی رات ہائی وے کو یک طرفہ ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ یاترا کے انتظامی افسر نے جموںمیں بتایا کہ قومی شاہراہ کی خراب حالت اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر یاترا کو جموں سے امرناتھ یاتریوںکی روانگی کو روک دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے امرناتھ یاترا 10 جولائی کو خراب موسم کی وجہ سے جموں سے روک دی گئی تھی اور11 جولائی کو دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ حکام نے کہا کہ اگر ہائی وے مکمل طور پر فعال اور گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے سازگار ہو جائے تو حکام جمعے کو دیر سے جموں سے یاترا کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جموں سری نگر ہائی وے، جسے دوبارہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا، رامبن کے کیفے ٹیریا موڑ اور مہر میں پتھراؤ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔