احتیاطی اقدام کے بطور4000یاتری محفوظ مقامات پر منتقل :حکام
سری نگر//منگل کی امرناتھ یاترا میں پھرخلل پڑا،کیونکہ سطح سمندر سے3880میٹر اونچائی پرواقع امرناتھ غار کے نزدیکی پہاڑوں پر موسلا دار بارشوں کے بعدیہاں ندی نالوںمیں طغیانی جیسی صورتحال پیداہوئی ۔تاہم حکام نے واضح کیاکہ فی الوقت امرناتھ گھپا کے نزدیک 8جولائی جیسی سیلابی صورتحال نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہنگامی بچائو کارروائی کے تحت امرناتھ گھپا کے نزدیک قائم کیمپ سے4000یاتریوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔خیال رہے8جولائی کویہاں آئے سیلابی ریلے کی زدمیں آکر کیمپ تہس نہس ہوگیاتھا جبکہ15یاتری ہلاک اور55دیگرزخمی ہوگئے تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کی سہ پہرتقریباًتین بجے امرناتھ گھپاکے علاقے میں پھر ایک مرتبہ سیلابی صورتحال پیداہوئی ۔پرساربھارتی نیوز سروس نے ایک ٹویٹ میں ایک ویڈیو شیئرکیا ،جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ امرناتھ گھپا کے نزدیک تیز بارشیں ہورہی ہیں ۔پرسار بھارتی نیوز سروس کے مطابق منگل کوسہ پہرتین بجے امرناتھ گھپا کے علاقہ اور نزدیکی پہاڑوں پرموسلا دار بارشیں ہوئیں ،جسکے بعدیہاں ندی نالوں اورپہاڑوں پرواقع چشموںمیں پانی کی سطح بڑھ گئی ۔تیز بارشوں کے بعدممکنہ سیلابی صورتحال پیداہونے کے اندیشے کودیکھتے ہوئے حکام نے یہاں الرٹ جاری کردیا ،اورفوری بچائو اقدام کے تحت امرناتھ گھپا کے نزدیک قائم کیمپ میں موجود 4000یاتریوںکومحفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ۔حکام نے بتایاکہ یاتریوںکی فوری منتقلی کی کارروائی آئی ٹی بی پی کے اہلکاروںنے انجام دی ۔تاہم حکام نے واضح کیاکہ فی الوقت امرناتھ گھپا کے نزدیک 8جولائی جیسی سیلابی صورتحال نہیں ہے۔حکام نے بتایاکہ سر پہر5بجے تک امرناتھ گھپا کے علاقے میں صورتحال کنٹرول میں تھی ،تاہم فوری احتیاطی اقدام کے بطوریاتراروک دی گئی ،اور جویاتری نون ون اوربال تل سے منگل کی صبح روانہ ہوگئے ،اُن کوراستوںمیں ہی روک دیاگیا۔انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ بروقت حفاظتی کارروائی عمل میں لائی گئی ،اوراحتیاطی اقدام کے بطورچارہزار یاتریوںکویہاں سے محفوظ جگہوں پر منتقل کیاگیا ۔










