جموں//ہندوستان کے دیہی علاقوں کی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کوآنے والا سارس اجیو یکا میلہ اَپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اِن باتوں کا اِظہار مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) اِندو کنول چِب نے ایکو اپلیکس کرائون باغ باہوجموں میں میڈیا اَفراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ایکو اپلیکس کرائون باغ باہو سارس میلے کا مقام ہے اور اُنہوں نے میڈیا اَفراد کو یہاں 4؍فروری سے 14؍ فروری 2023ء تک منعقد ہونے والے میلے کی جھلکیوں کے بارے میں بتایا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے پلیٹ فارموں سے دیہی خواتین کی آمدنی انہیں سماجی اور اِقتصادی طور پر بااِختیار بناتی ہے۔ مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے ہمراہ ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم مردھو سلاتھیا بھی موجود تھیں ، نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ آمدنی پیدا کرنے اورجے کے آر ایل ایم سے چلائے جانے والے مختلف پروگراموں کے ذریعے دیہی خواتین کی مجموعی ترقی پر بھی کام کر رہا ہے۔ مشن ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اِس میلے میں ملک بھر سے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین شرکت کر یں گی اور اِس میلے میںجموںوکشمیر یوٹی کے تمام 20اَضلاع حصہ لیں گے ۔اِندو کنول چب نے جموں میں پہلی بار منعقد ہونے والے ایونٹ کے اہم پُرکشش مقامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اِس قومی سطح میلے میں ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے منفرد اور مشہور مقامی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میلہ شرکأ کو اَپنی خود ساختہ مصنوعات کی فروخت اور فروغ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔دورانِ بات چیت مشن ڈائریکٹر نے بتایا کہ سالانہ سارس میلہ جموںمیں منعقد کیا جائے گا جس میں نمائش کے مقام ، ایکو اپلیکس کرائون ، باغ باہو جموں کے قریب زائد اَز 75سٹالوں اور فوڈ کورٹس لگائے جائیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ 11روزہ میلے میں ملک بھر کی 25 ریاستوں اور یوٹیز سے سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کی توقع ہے تاکہ وہ اَپنی خود ساختہ مصنوعات فروخت کرسکیں اور مزید کہا کہ مقام اشیاء کی اِنونیٹر نگ شروع کی گئی ہے۔










