جموں//سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈرعبدالغنی کوہلی نے سنیچروار کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔عبدالغنی کوہلی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس کے علاوہ ضلع راجوری کے مقامی لوگوں اور قبائلی طبقے کے مطالبات بشمول کالا کوٹ علاقے کے لئے ایک ماڈل ایکلاویہ سکول اور قبائلی طبقوں کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنرکو آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے تمام مسائل بغور سنا اور دوران ملاقات اُٹھائے گئے تمام جائز مسائل کے اَزالہ کا یقین دِلایا۔










