atal bihari vajpayee

سابق وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

یہ دن ملک بھر میں اچھی حکمرانی کے طور پر بھی منایا گیا

سرینگر///سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اس روز اچھی حکمرانی کے طور پر بھی منایا گیا ہے جبکہ آنجہانی سابق پی ایم کو صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی حکمرانی کا تذکر ہ کرتے ہوئے ان کو بھارت کیلئے ایک قومی لیڈر قراردیا ۔ وی او آئی کے مطابق ملک آج سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو اْن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کر رہا ہے اور آج کا دن اچھی حکمرانی کے دن کے طور پر بھی منایا جارہا ہے۔صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظماٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر آج صبح ان کی یادگار ’’سدیواٹل ‘‘پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیرداخلہ امت شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈّا اور دیگر سینئر لیڈروں نے بھی ’’سدیواٹل‘‘ جاکر سابق وزیراعظم کوگلہائے عقیدت نذر کئے۔اس موقع پر ان کییاد میں ایک پراتھنا کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ یادگار کے لئے روانہ ہونے سیقبل، وزیراعظم مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’اٹل جی کی جینتی پر انھیں خراج عقیدت‘‘۔بھارت کے لئے ان کا گراںقدر تعاون انمٹ ہے اور ان کی قیادت اور ویڑن سے لاکھوںافراد کو ترغیب فراہم ہوتی ہے۔اٹل بہاری واجپئیکے یوم پیدائش کو ’’اچھی حکمرانی کے دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہ ملک کے وزیراعظمبننے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پہلے لیڈر تھے۔