سابق رکن اسمبلی ، بی جے پی کے ترجمان ، فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//سابق رکن اسمبلی ، بی جے پی کے ترجمان اور فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے ایک مشترکہ وفد نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد جس میں سابق ایم ایل سی وبود گپتا ، بی جے پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ابھینو شرما اور فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے صدر دیوندر گپتا شامل تھے نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ لفٹینٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد کے ارکان نے اکھنور ۔ پونچھ قومی شاہراہ پروجیکٹ کی تیزی سے تکمیل سے متعلق مسائل کو پیش کیا اور اس کے علاوہ اس پروجیکٹ میں کام کے معیار کا جائیزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے فروٹ منڈی نروال کی لیز میں توسیع سے متعلق مسئلہ بھی اٹھایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔