اس طرح کی کالز موصول ہونے پر، شہریوں کو فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر پر مدد کیلئے اطلاع دینی چاہیے/ حکام
سرینگر // سائبر فراڈ کے بڑھتے واقعات کے بیچ وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اس میں ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایسے افراد جو مختلف محکموں کے افسران خود کو جتلاتے ہوئے کے بارے میں انتباہ جاری کیا جو ’’بلیک میل اور آن لائن طریقہ کار سے عوام کو لوٹنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے میںملوث ہوتے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر سائبر مجرموں کی طرف سے پولیس حکام، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ، محکمہ نارکوٹکس، ریزرو بینک آف انڈیا ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے ڈرانے دھمکانے، بلیک میل، بھتہ خوری کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھوکہ باز عام طور پر کسی ممکنہ شکار کو فون کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ متاثرہ شخص نے پارسل بھیجا ہے یا اس کا مطلوبہ وصول کنندہ ہے، جس میں غیر قانونی سامان، منشیات، جعلی پاسپورٹ یا کوئی اور ممنوعہ شے ہے۔بعض اوقات، وزارت نے کہا، وہ (مجرم) یہ بھی بتاتے ہیں کہ متاثرہ میں سے کوئی قریبی یا عزیز کسی جرم یا حادثے میں ملوث پایا گیا ہے اور وہ ان کی تحویل میں ہے۔اس میں کہا گیا کہ کیس میں سمجھوتہ کرنے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔دھوکہ بازوں کو پولیس اسٹیشنوں اور سرکاری دفاتر کے ماڈل والے اسٹوڈیوز استعمال کرنے اور اصلی ظاہر ہونے کے لیے وردی پہننے کے لیے جانا جاتا ہیملک بھر میں، اس نے مزید کہا، کئی متاثرین ایسے مجرموں کے ہاتھوں بڑی رقم سے محروم ہو چکے ہیں۔وزارت کے مطابق، یہ ایک ’’منظم آن لائن اقتصادی جرم ہے اور اسے سرحد پار جرائم کے سنڈیکیٹس کے ذریعے چلایا جانا سیکھا ہے‘‘۔وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر ملک میں سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے سے متعلق سرگرمیوں کو مربوط کرتا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ’’شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور اس قسم کے فراڈ کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔ اس طرح کی کالز موصول ہونے پر، شہریوں کو فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر پر مدد کیلئے اطلاع دینی چاہیے‘‘۔










