ابتدائی فائرنگ شہری، فوجی اہلکار زخمی ،ملی ٹینٹوں کے ساتھ دوبارہ کوئی رابط نہیں ہوا،تلاشی آپریشن جاری علاقہ سیل
سرینگر//ضلع کولگام کے ریڈوانی علاقے میں جمعہ کو ایک تصادم میں ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔تاہم ابتدائی فائرنگ کے بعدکوئی فائرنگ نہیں ہوئی ہے جس کے بعد علاقے کو مزید سخت محاصرے میں لیا گیا ہے اور تلاشی کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح علاقے میںعسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے پارٹی پر فائرنگ کی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی، اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی نیا رابطہ قائم نہیں ہوا، تاہم علاقے میں تلاشی جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی ہے تاہم فوج اور فورسز کی آجافی نفری کو علاقے میں طلب کیا گیا ہے جہاں ملی ٹیٹوں کے فرار ہونے والی تمام راستوں کو سیل کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا وسع علاقے کو سیل کر کے جگہ جگہ تالاشی کارروائی لی جا رہی ہے انہوں نے بتایا ڈرون اور سونگنے والے کتوں کی خدمات کو بھی حاصل کیا گیا ہے تاہم شام تک کسی کی گرفتاری یا ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔










