جموں//ریٹرننگ آفیسر 5۔ جموں پارلیمانی حلقہ سچن کمار واشیانے آج اس حلقے میں آئندہ پارلیمانی اِنتخابات کے لئے اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا۔اِس پارلیمانی حلقہ (پی سی) میں اِنتخابی عمل کے دوسرے مرحلے کے دوران اِنتخابات ہونے والے ہیں۔الیکشن نوٹیفکیشن میں پارلیمانی اِنتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند اُمیدواروں کی ٹائم لائن اور طریقۂ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اُمیدوار یا ان کے تجویز کنندگان ریٹرننگ آفیسر آفس (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر) جموں یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر 76 ۔جموں ایسٹ (جوائنٹ کمشنر (اے) جموں میونسپل کارپوریشن) کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر وزارت روڈ جموں میں(عام تعطیل کے علاوہ) کسی بھی دِن 4؍ اپریل 2024ء صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔نامزدگی فارم جموں میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 ؍اپریل 2024 ء کو صبح 11 بجے ڈپٹی کمشنر آفس جموں میں ہوگی۔اُمیدواروں کے پاس 8؍ اپریل 2024ء کو دوپہر 3بجے تک اَپنی اُمیدواری واپس لینے کا اِختیار ہے۔اِس حلقے میں ووٹنگ 26؍ اپریل 2024ء کو ہوگی اور ووٹ صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔
15اگست سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، نگرانی اور چیکنگ مزید سخت
جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا
سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منظو راحمد حجام اور فیاض احمد وانی کو نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈ حاصل کرنے پر مُبارک باد دِی
پربھاکر جہانے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کیلئے آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا
سپیکر نے وانپورہ ، قاضی پورہ ، تکیہ حیات پورہ ،سرائے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا
سکینہ اِیتو نے جموں میں متعدد عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کی
گورنمنٹ ایشورنس کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈِی اور ایچ یو ڈِی ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی مہاکال مندر کی بھسم آرتی میں شرکت










