جموں//ریاستی ٹیکس محکمہ جموں و کشمیر نے آج ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمپلیکس ریل ہیڈ میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کیلئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ( MeitY ) ’’ سٹے سیف آن لائن مہم ‘‘ کے تحت سائبر سیکورٹی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ یہ ورکشاپ کمشنر سٹیٹ ٹیکس رشمی سنگھ اور ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس جموں نمرتا ڈوگرہ کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشمی سنگھ نے شہریوں کی مالی معلومات کے تحفظ اور ٹیکس نظام کی سالمیت کو یقینی بنانے میں ریاستی ٹیکس محکمہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ورکشاپ مختلف شعبوں بشمول سرکاری ایجنسیوں ، نجی اداروں سمیت دیگر کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایہڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس جموں نمرتا ڈوگرہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ انہیں حساس ڈیٹا کو سائبر کرائمین سے بچانے کیلئے فعال کوششوں کی اشد ضرورت ہے ۔ سائبر سیکیورٹی ماہر ایس آئی اے جموں وکاس رازدان ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے ۔ اس ورکشاپ کے ذریعے افسران /اہلکاروں کو سائبر فراڈز /جرائمز اور متعلقہ مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔










