ریاستوں اور مرکز ی علاقوں میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل

ریاستوں اور مرکز ی علاقوں میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل

نئی دہلی/یو این آئی// ہماچل پردیش میں مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کے تحت مکانات کی خود شماری (سیلف اینومریشن) کی مدت پوری ہونے کے بعد مردم شماری کے عملے کی جانب سے گھر گھر جا کر شمار کرنے کا کام منگل سے شروع ہو گیا ہے اور یہ 15 جولائی تک چلے گا۔ اب تک 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، دہلی، گوا، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، میگھالیہ، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم، تلنگانہ اور اتراکھنڈ میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔دوسری طرف، کیرالہ اور ناگالینڈ میں خود شماری کی سہولت منگل سے شروع ہو گئی ہے جو 30 جون تک چلے گی۔ ان ریاستوں میں مردم شماری کے عملے کے ذریعے گھر گھر جا کر مکانات کی شماری کا کام یکم جولائی سے 30 جولائی تک کیا جائے گا۔ ابھی گجرات، جموں و کشمیر، لداخ، پڈوچیری اور اتر پردیش میں گھر گھر جا کر مکانات کی شماری کا کام چل رہا ہے ۔اس دوران، 16 مئی سے 14 جون کے درمیان مہاراشٹرا، میگھالیہ، راجستھان اور جھارکھنڈ ریاستوں اور قومی راجدھانی خطہ دہلی کے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے علاقے میں مکانات کی فہرست سازی (ہاؤس لسٹنگ) اور مکانات کی شماری کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے ۔ پنجاب میں بھی یہ کام 13جون کو اختتام پذیر ہو گیا۔