سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوج اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائیوں کے دوران مختصر تصادم کے بعد ایک عدم شناخت جنگجوکو مارگرایا ہے ۔اس دورا ن پلوامہ میں پولیس نے ایک لشکر جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے پولیس نے دونوں معاملات کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔نمائندےکے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاؤں میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک مختصرمسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔جموںو کشمیر پولیس ترجمان نے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی علی الصبح ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا پوری بستی کو دوران شب ہی بستی اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے جہاں جنگجو کی موجود گی کی اطلاع ملی تھی ۔انہوں نے بتایا انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزیں جنگجوؤں نے اس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم یہاں موجود فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہاں چھپا جنگجوئوں جاں بحق ہوا ہے ۔جائے جھڑپ سے پولیس نے بعد میں مارے گئے جنگجوکی لاش کو برآمد کر لیا ہے تاہم پولیس نے بتایا جنگجوئوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوئی تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ تھا کہ مارا گیا جنگجومقامی ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ دریں اثنا پلوامہ پولیس نے اپنے ایک بیان میں پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں لشکر طیبہ کا جنگجو گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں جمعے کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 55آر آر، سی آر پی ایف کی 182 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کے روز ضلع پلوامہ کے نکلورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو ایک میوہ باغ سے زندہ پکڑ لیا۔انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت شمیم صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن نکلورہ کے بطور کی ہے ۔انہوں نے بتایا شمیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے جس کے قبضے سے ایک پستول اور دیگر گولی بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔










