قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے سرکاری سطح پر سخت لائحہ عمل ترتیب دینے کا موجودہ انتظامیہ پرزور
سرینگر / / معاشی بدحالی کے بیچ روزانہ بنیادوں پر استعمال ہونے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے لوگوں بالخصوص مزدور پیشہ اور پرائیویٹ ملازمین کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ اس وقت معاشی حالت کافی ابترہے اورلوگوں میںقوت خریداری کافی کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی ضرورت کی چیزیں ہر خاص وعام استعمال کرنے پر مجبور ہے کیونکہ پکوان انہی چیزوںپر تیار کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیمتیں آسمان کو اب چھورہی ہیں اور کہا کہ دائمی مریض تسلسل کے ساتھ مخصوص ادویات لیتے ہیں اور ان ادویات پر ان مریضوں کی زندگی منحصر ہے لیکن ان ادویات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ مریض یا ان کے افراد خانہ میں سے ذمہ دار ان ادویات کو فروخت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ہے ۔ان کے بقول ادویات کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ان کیلئے بارگراں ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے یہاں کیاکثریت مالی بدحالی کے شکار ہوئی ہے اور بہت سے لوگ اب نان شبیہ کے محتاج ہوئے ہیں ۔جو لوگ غریب عوام کی مدد کیلئے پیش پیش رہتے تھے ان کی تجارت اور کاروبار میں خسارہ ہونے سے وہ اس کام کو انجام دینے سے قاصر رہتے ہیں گویا کہ غریبوں کی نظریں جن مخیر حضرات کی طرف مرکوز ہوتی تھی وہ اس سے بھی محروم ہوگئے ہیں اب ان کا حال پہلے سے زیادہ بے حالی کی کیفیت بیان کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اشیائے خوردنی اورادویات کی قیمتوں میں اعتدال برقرار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں لوگ زندگی بسر کرسکیں گے ۔










