امرناتھ یاترا ختم ہونے کے ساتھ ہی بلدیاتی اداروں اور پنچایت الیکشن کے امکانات روشن
سرینگر//رواں برس کے آخراور 2024کے اوائل میں جموںو کشمیر میں اسمبلی الیکشن کی افواہیں پھردم توڑگئی تاہم جموںو کشمیرمیں میونسپ کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کے الیکشن امرناتھ یاترا اختتام ہونے کے بعد ہی کرائے جانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہے الیکشن کمشن آف انڈیا نے رواں بر س کے آخر اور 2024کے آخر تک ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کرانے کے حوالے سے چیف سیکریٹریوں کوتحریری طور آگاہ کیاتاہم جموں وکشمیرکے بارے میں اسکی کوئی ذکر نہیں ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق تین جون کونئی دہلی سے متعبر زررائع نے اطلاع دی تھی کہ رواں برس کے آخرپرجموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے امکانات ظاہرکئے جارہے ا ورمرکزی سرکاربھی اب سنجیدگی کے ساتھ جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے سوچ رہی ہے ۔ تا ہم اسمبلی الیلشن رواں بر س کے آخر اور 2024کے کرانے کی افواہیں اس وقت دم توڑگئی جب تین جون رات دیرگئے الیکشن کمشن آف انڈیا نے ملک کی پانچ ریاستوں راجھستان ،تلنگانہ ،میزورم،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی الیکشن کرانے کیلئے چیف سیکریٹریوں کوتحریری طورآگاہ کیاتاہم ان خطوط میں جموں وکشمیرمیںاسمبلی الیکشن کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کی گئی ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ رواں برس کے آخر اور 2024کے اوائیل میں اسمبلی الیکشن نہیں ہوسکتے ہے۔ چیف سیکریٹریوںکولکھے گئے خط میں جموںو کشمیرکی ذکرنہ کرنے سے یہ بات واضح ہے کہ الیکشن آف کمشن نے اس جموںو کشمیرکے حوالے سے جودورے کا پروگرام بنایاتھا وہ بھی اب کھٹائی میں پڑگیاتاہم میونسپل کارپوریشن جموں میونسپل کارپوریشن سرینگر میونسپل کونسلوں میونسپل کمیٹیوںکے الیکشن امرناتھ یاتر اکے فوراًبعدکرائے جارہے ہے۔ نئی دہلی زررائع کے مطابق امرناتھ یاترا جویکم جولائی سے شروع ہونے جارہی ہے کی حفاظت کے لئے پولیس وفورسز کوجموںو کشمیرمیں تعینات کیاجانا ہے ان ہی کو بلدیاتی اور پنچایت الیکشن کی حفاظت کے لئے بھی تعینات کیاجائیگا ۔ادھرچیف الیکٹرول افسر نے بھی کئی بار یہ عندیہ دیاکہ جموںو کشمیرمیںپنچایت الیکشن کی قریب آ رہی ہے اور کئی اداروںکے الیکشن بھی لازمی ہے اور اس سلسلے میں رواں برس کے دوران کسی بھی وقت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ۔










