hajj

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی سعودی آمد

سرینگر//رمضان میں زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی سعودی آمد دنیا بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔سعودی حکام کے مطابق دنیا بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کی سعادت کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جبکہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ رمضان میں زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کہ زائرین کی تعداد بڑھنیکا امکان ہے جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔