سری نگر//سینک کالونی جموںکے رہائشی رشیش کھجوریہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ میں ان کے نام کا ذکر کرنے اور سینٹرلائزڈ کنٹرول روم دارالخلافہ میونسپلٹیوں میں ان کی تجویز کو تسلیم کرنے پر ایل جی کا شکریہ اَدا کیا۔ دورانِ ریڈیو پروگرام لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی پالیسیوں کا مسودہ تیار کرنے کے لئے مختلف گوشوں سے موصول ہونے والی قابل قدر تجویز کا اِظہار کیا اور اِس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ اِس طرحکمرانی کے عمل کو مزید جامع ، شراکت دار اور عوام کے لئے بنایا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یوٹی حکومت کی طرف سے حال ہی میں اُٹھائے گئے متعدد اِقدامات کا بھی اشتراک کیا۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی سماجی اور اَخلاقی ذمہ داریوں کو اَدا کریں اور جموںوکشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کریں۔رشیش کھجوریہ کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے جس میں دارالخلافہ میونسپلٹیوں میں سینٹرلائز ڈ کنٹرول روم کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دونوں دارالخلافائی شہروںکے لئے انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر احمد آباد ماڈل کے طرز پر کام کرے۔ رشیش کھجوریہ نے کہا کہ جب لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ عوام کی آواز ‘‘ پروگرام میں میرے نام کا تذکرہ کیاہے اور میری تجویز کو مثبت اَنداز میں لیا اوراس بات پر روشنی ڈالی کہ مربوط کمانڈ کنٹرول کے قیام پر کام جاری ہے، یہ میرے لئے قابل مسرت لمحہ تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوا م کی آواز‘‘ لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ کے ساتھ شکایات یا تجاویز پیش کرنے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے نئے اِقدامات عوامی بہبود ی نظام میں کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔










