سر ینگر //پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے روز رانچی کے ڈورانڈا علاقے میں جھگڑے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے تین کشمیریوں کو مارا پیٹااور اس دوران پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے3افراد کو اس حواکے سے گرفتار کر لیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس واقعے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔رانچی پولیس کا کہنا ہے کہ “آج رانچی کے ڈورانڈا علاقے میں ایک سڑک پر کھڑے رکشے کو ہٹانے پر جھگڑے کے بعد تین کشمیریوں کو لوگوں کے ایک گروپ نے مارا پیٹا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے مزدور۔کار باری افراد کے علاہ طلباء کوبار بار بیرون ریاستوں میں مارا پیٹا جاتا ہے حتیٰ کہ اس حوالے سے اگر چہ آج تک کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم یہ سلسلے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے بیرون ریاستوں میں مقیم کشمیری خوفزدہ ہو ئے ہیں ۔










