رام بن//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج چنا ب پر نئے تعمیر شدہ 240 فٹ بیلی سسپنشن پُل ( بی ایس بی) میتری سیتو کا اِی ۔اِفتتاح کیا۔اِس کے علاوہ شیوم سیتو (پُل) ارونا چل پردیش سے اِنڈیا کے دیگر حصوں میں تعمیر کئے گئے دیگر 27 بنیادی پروجیکٹوں کا بھی اِفتتاح کیا۔بی ایس برج کے مقام پرچیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شاد نے کمانڈر،11۔سیکٹر راشٹریہ رائفلز بریگیڈیئر جوسببی ،ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام اور ایس ایس پی رام بن موہتا شرما، کمانڈر 760 بارڈر روڈس ٹاسک فورس ، سپراِنٹنڈنٹ اِنجینئر ( سول ) سنیل چندر سر ی واستو ، آفیسر کمانڈنگ ( ایگزیکٹیو ) 52 آر سی سی جی آر اِی ایف شری کمار گوتم اور دیگر کئی سینئر اَفسران اور ممتاز شہریوںکی موجودگی میں اِفتتاحی پتھر کی نقاب کشائی کی ۔کمانڈر کے مطابق چھ دہائیوں پرانے اِس پُل کی ڈی لانچنگ کا آغاز 15؍ ستمبر2022ء کو ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی سفارش پر کیا گیا تھا اورسڑک رابطے کو مضبوط بنانے میںاِس کی سٹریٹجک اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پُل کا کام 31؍ اَکتوبر 2022 کو 3.25 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔اِفتتاح کئے گئے 28پروجیکٹوں میں سے4 جموںوکشمیر یوٹی میں اور 8لداخ یوٹی میں ہیں ۔اِن 28منصوبوں میں 67 پُل ، 30 سڑکیں ، 2 ہیلی پیڈ ،1 کاربن ہیبی ٹیٹ یا گرین بلڈنگ اور 3 ٹیلی میڈیسن نوڈس شامل ہیں۔










