Rajeev Guba got another year extension

راجیو گوڈا کو ایک اور سال کی توسیع ملی

سری نگر//مرکزی کابینہ کے سیکریٹری راجیو گوبا کو جمعرات کو حکومت کی طرف سے 30 اگست2023 سے آگے ایک سال کی توسیع دی گئی، یہ اس عہدے پر موصوف کی تیسری توسیع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سابق مرکزی داخلہ سکریٹری، راجیوگوبا، 2019میں2 سال کیلئے ملک کے اعلیٰ بیوروکریٹک عہدے پر تعینات ہوئے۔انہیں 2021 اور پھر گزشتہ سال اگست میں ایک سال کی توسیع دی گئی۔وزارت عملہ کے حکم کے مطابق کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے جھارکھنڈ کیڈر کے 1982 بیچ کے آئی اے ایس افسرراجیو گوبا کی سروس میں 30 اگست2023 سے مزید ایک سال کیلئے توسیع کی منظوری دی ہے۔