طاہرہ رحمان بھارتی فضائیہ میں فلائنگ آفیسر بننے والی پہلی گجر لڑکی
راجوری//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے ایک دورافتادہ گاؤں کی لڑکی ایئر فورس میں شارٹ سروس کمیشن کیلئے منتخب ہوئی۔ضلع راجوری کے تحصیل خواص کے گاؤں کھڈبانی کی رہائشی طاہرہ رحمان جوکہ سابق اعزازی کپتان عبدالرحمان کی بیٹی ہے،کوانڈین ائرفروس کی اے ای(ایل)برانچ میں شارٹ سروس کمیشن کی گرانٹ کیلئے تربیت کی خاطر منتخب کیا گیا ہے۔ طاہرہ رحمان جموں و کشمیر کی پہلی گجر لڑکی ہے جسے بھارتی فضائیہ میں فلائنگ آفیسر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ لموری گاؤں سے فلائنگ آفیسر مایا سوڈان کے بعد راجوری ضلع کی دوسری فلائنگ آفیسر ہونگی ۔طاہرہ رحمان کی ماںنے کہاکہ میرے شوہر نے30 سال تک قوم کی خدمت کی اور میرے بچے بھی قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری بیٹی نے بہت محنت کی ہے۔ میں یہاں کے لوگوں کی مسلسل حمایت پر ان کا مشکور ہوں۔ میں بہت خوش ہوں اور چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کی طرح اس ضلع کے دوسرے بچے اپنے والدین کو فخر کریں۔طاہرہ کی چچازادبہن ارشاد بیگم نے کہاکہ یہ راجوری ضلع کا انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔ ہمارے گاؤں میں کوئی سکول نہیں ہے اور ہمیںتعلیم کیلئے ہمیں بہت دور جانا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ طاہرہ کی ماں اسے پانچویں جماعت تک سکول لے جاتی تھی،اور وہ ہمیشہ انڈین ایئر فورس میں پائلٹ بننا چاہتی تھی اور آج اس نے اپنے خواب پورے کر لئے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والی گوجر برادری کی پہلی لڑکی ہے۔ایک مقامی باشندے نے کہا کہ وہ خوش ہیں کیونکہ یہ علاقہ بہت پسماندہ ہے اور یہ وہاں کے لوگوں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے بتایاکہ آج لڑکے اور لڑکیاں برابر آگے بڑھ رہے ہیں اور قوم کو فخر کر رہے ہیں۔ پائلٹ بننا خاص طور پر پسماندہ دیہات کی لڑکیوں کیلئے عام نہیں ہے۔ ہم ایک گاؤں کی لڑکی کو کچھ مختلف کرتے دیکھ کر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ایک مقامی شہری کاکہناتھاکہ میں اسے اس کی کامیابی کے لئے مبارکباد دیتا ہوں اور مستقبل میں بھی اس کی خواہش کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک اور ضلع کو قابل فخر بنائے۔










