نہر پورہ سوپورکے22سالہ نوجوان کی پُراسرار موت

راجوری میں ہیڈ کانسٹیبل بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک

سرینگر//راجوری میں بدھ کو ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے ۔دریں اثناء مغل روڑ پر پیر کی گلی کے نزدیک ایک بی ایس ایف اہلکار اُس وقت ہلاک ہوا جب نزدیکی پہاڑی سے ایک پتھر گرآیا جس کی زد میں آکر بی ایس ایف اہلکار شدید زخمی ہوا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق تھنہ منڈی راجوری میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل بجلی کرنٹ لگنے سے ازجان ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تھنہ منڈی علاقہ ضلع راجوری میں بدھ کے روز ایک ہیڈ کانسٹیبل جموں کشمیر پولیس دوران ڈیٹی بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوا۔ اس ضمن میں سٹیشن ہیڈ آفیسر فرید احمد نے بتایا ہے کہ جونہی پولیس اہلکار بجلی کرنٹ سے بے ہوش ہوا تو اس کو فوری طور پر نزیدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے آمد پر ہی مردہ قراردیا ۔ مہلوک پولیس اہلکار کی شناخت محمد عارف خان ولد حاجی عبدالرشید ٹھوکر ساکن تھمنہ منڈی کے بطور ہوئی ہے ۔ مہلوک پولیس اہلکار تھنہ منڈی پولیس سٹیشن میں ہی تعینات تھا۔ اس سلسلے میں انہوںنے مزید بتایا کہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے ۔دریں اثناء حفاظتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار نثار حسین ولد حبیب اللہ ساکن دھانور جارلان راجوری بدھ کے روز اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ نزدیکی پہاڑی سے لکڑی کاٹنے میں مصروف تھا کہ پہاڑی سے ایک پتھر گرآیا جس کی زد میں آکر بی ایس ایف اہلکار شدید زخمی ہوا ۔ اس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قراردیا ۔ مذکورہ اہلکار بی ایس ایف کی 92بٹالین سے وابستہ تھا اور اس وقت چھٹی پر اپنے گھر کے کام میں مصروف تھا