dead body

راجوری میں غیر مقامی مزدور کی لاش لٹکی ہوئی ملی

سری گفوارہ بجبہاڑہ میںسابق بینک منیجر کی حرکت قلب بند

سری نگر//راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں ایک35 سالہ غیر مقامی مزدور کی لاش منگل صبح کرایہ کے مکان کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ متوفی کی شناخت راما شری ولد سون لال ساکنہ پنہ، مدھیہ پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راماشری سندر بنی کے جگی علاقے میں ایک کرایہ مکان میں رہائش پذیر تھا۔ آس پاس میں رہنے والے دیگر مزدوروں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس نے بتایاکہ ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور غیرمقامی مزدورکوسب ڈسٹرکٹ اسپتال سندربنی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لانے کے بعدایک مقدمہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ضلع کے سری گفوارہ بجبہاڑہ علاقے میں منگل کو سابق بینک منیجر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ملی تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر بینک کے سابق منیجر عبدالرشید ٹھوکر کو منگل کی صبح سری گفوارہ علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک دل کا دورہ پڑا۔اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔