دیور لولاب میں آورہ کتوں کی ہڑ بونگ ، لوگوں کا جینا محال

دیور لولاب میں آورہ کتوں کی ہڑ بونگ ، لوگوں کا جینا محال

سرینگر//وادی لولاب کے دیور علاقے میں آورہ کتوں کی ہڑ بونگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔ مقامی آبادی نے سی این آئی نمائندے کو بتایا کہ دیور لولاب علاقے میں دن رات کتوں کی بڑھتی آبادی سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ باہر کے علاقوں سے کتوں کے جھنڈ لائیں گئے ہیں اور انہیں دیور لولاب کی بستی میں ڈال دیا گیا ہے ۔ مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ علاقے میں کتوں نے اس قدر اپنا راج قائم کر دیا ہے کہ صبح او ر شام کے اوقات مقامی آبادی خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کا باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صبح کے اوقات مقامی نوجوان اور بچے صبح کی سیر کیلئے نکلتے تھے تاہم ان کا یہ سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے کیونکہ آورہ کتے ان پر حملہ آور ہوتے ہیں اور ان میںبے حد خوف طاری ہو گئی ہے ۔ مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ خوراک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آورہ کرتے بچوں اور دیگر افراد پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیںکہ سینکڑوں نفوش پر مشتمل آبادی کو ان آورہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔