dooran

دہلی، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ سمیت سات عدالتوں میں

نئے چیف جسٹس کی تقرری ، جسٹس تاشی ربستان جموں کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر

سرینگر// دہلی، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ سمیت سات ہائی کورٹس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کی گئی۔ جس دوران جموں کشمیر کی جسٹس تاشی ربستان کو اس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق دہلی، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ سمیت سات ہائی کورٹس میں ہفتے کے روز نئے چیف جسٹس کی تقرری کی گئی۔ یہ تقرریاں منگل کو سپریم کورٹ کالجیم کی جانب سے 11 جولائی کی اپنی کچھ سفارشات میں ترمیم کے بعد کی گئی ہیں۔ جس دوران میسرز رام چندر راؤ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس منموہن کو اس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے، جب کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجیو شکدھر کو ترقی دے کر ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کمار کیت کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے اور جموں کشمیر کی جسٹس تاشی ربستان کو اس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔بمبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس نتن مدھوکر جمدار کو کیرالہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس کے آر سریرام کو مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس اندرا پرسنا مکھرجی کو میگھالیہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔