سابقہ سیاسی پارٹیوں نے لوگوں کو آسمان سے تارے اُتارنے کے خواب دکھائے ہیں:غلام حسن میر
سوپور//جموں کشمیر اپنی پارٹی نے انورنامنٹ ہال ہندوارہ میں ایک ورکراس کنونشن منعقد کیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوارہ والے اب نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کو بھول جائیں،کیونکہ اب ان پارٹیوںکا کوئی وجود ہی نہیں رہا ہے۔الطاف بخاری کاکہناتھاکہ نیشنل کانفر آج اپنے کئے کی سزا بھگت رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہر ایک ڈی ڈی سی سے لیکر بی ڈی سی کو حساب لیا جائے گا ۔الطاف بخاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جموں کشمیر اپنی ہارٹی اقتدار میں آئے گی اور رہاست کا درجہ واپس لایا جائے گا اور جموں کشمیر اپنی پارٹی لوگوں کی پارٹی ہے عوام کی پارٹی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا لوگ جس طرح سے اپنی پارٹی کو سپورٹ کررہے ہیں اور اگر اسی طرح لوگوں کا سپورٹ ساتھ رہا تو جموں کشمیر اپنی پارٹی ایک بڑی پارٹی کی صورت میں ابھر کے آئے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنی پارٹی کوئی بی ٹیم نہیں جس کے ساتھ لوگ ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ہماری پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم یہاں500 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔ الطاف بخاری نے کہاکہ میں ہندواڑہ کے لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انہوں نے ہمارا پرجوش استقبال کیااور اپنی پارٹی کا کنونشن کامیاب بنایا ہے۔پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا جموں کشمیر اپنی پارٹی اس وقت برسر آئی جب جموں کشمیر میں اندھیرا ہی اندھیراتھا کوئی کسی کا نہیں تھا ہم جھوٹے وعدے پر سیاست کرکے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیے سکتے نہ دینگے۔انہوںنے کہاکہ اپنی پارٹی عوام کی پارٹی ہے لوگوں کی پارٹی ہے اور جموں کشمیر پارٹی ہرگھر میں خوشحالی لیکر آئے گی اس موقع پر پارٹی کے کئی سینرلیڈران جن عبدالرشید بٹ،محمد رفیق میر،محمد امین بٹ،راجہ منظور،محمد امین پیر،تجمل اسلام ویگران موجود تھے










