سرینگر// صحت افزاء مقام گلمرگ میں موجود گائف کورس ان دنوں ملکی غیرملکی سیاحوں کی توجہ کامرکز جب کہ بڑی تعداد میں سیاح گنڈولہ سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں تاہم ملکی غیرملکی سیاحوں نے شکایت کی کیبل کا رپوریشن کی جانب سے گنڈولہ ٹکٹوں میں طوالت کی جارہی ہے جسے سیاحوں میں مایوسی کی لہردوڑ جاتی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق صحت افزاء مقام گلمرگ جہاں ملکی غیرملکی سیاحوں کی بری تعداد سیروتفریح کے لئے ہردن واردہوا کرتی ہے سیاح جہاں افروٹ او رگلمرگ کے دوسرے مقامات کی سیر وتفریح کررہے ہیں وہی 1922میں تعمیرکئے گئے گائف کورس جودنیامیں سب سے بلندترین دوسرا گائف کورس ہے سیاحوںکی دلچسپی کامرکز بناہوا ہے بڑی تعداد میںملکی غیرملکی سیاح گائف کھیل میں مصروف ہوجاتے ہے اور سیاحوں کامانناہے کہ اگرٹو رازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس گائف کورس کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی تو ہرسال سینکڑوں کی تعداد ٰ ملکی غیرملکی سیاح گائفٖ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے گلمرگ وار ہونگے ۔سیاحوں نے اس بات کی شکایت کی کہ جہاں گنڈولہ اسکے لئے دلچسپی کامرکز ہے اور ہر ایک سایح گنڈولہ کی سوار ی سے لطف اندوز ہوناچاتے ہیں تاہم کیبل کا رپوریشن کی جانب سے ٹکٹوں کی فراہمی میں معقولیت نہیں لائے جارہی ہے اگرچہ آن لائن ٹکٹیں بُک کرنے کے لئے ملکی غیرملکی سیاح اپنی خدمات انجام فے رہے ہے تاہم سیاحوں کے مطابق انہیں ٹکٹیں حاصل کرنے میںانہیں دشواریوں کاسامناکرناپڑتاہے اورکبھی کبہا رمنظو رنظر اثررسوخ رکھنے والوں کوگنڈولہ ٹکٹیں فراہم کی جاتی ہے جب کہ جو سیاح موقعے پرہی گنڈولہ ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں مایوسی کے سواکچھ بھی حاصل نہیں ہوارہاہے ۔ملکی غیرملکی سیاحوں نے گنڈولہ ٹکٹوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کواقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا۔










