dooran

دریائے سکھ ناگ پر پل کی حالت خراب

سرینگر // وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دریائے سکھ ناگ پر موجود پل انتہائی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے یہاں کے ،لوگوں کو عبور و مرور میںطرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے پل ک و فوری پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق دریائے سکھ ناگ کے آس پاس کے رہائش پزیر لوگوں اور مسافر شدید تشویش سے دوچار ہیں کیونکہ دریا کو عبور کرنے والا پل ابھی تک اپنی بدترین حالت میں کھڑا ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا موجوب بن سکتا ہے نمائندے نے بتایا کہ یہ پْل مختلف علاقوں کو بیرواہ شہر سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو اب اب انتہائی خستہ حال ہے۔ روزانہ اس پل پر سفرکرنے والے مسافر خستہ حالی کی وجہ سے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔کے این ایس کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری معراج الدین نے بتایا کہ ’’یہ پل ہندوستانی فوج نے 1990 میں ٹریفک کی آمدورفت کو آسانی سے چلانے کے لیے تعمیر کیا تھا۔‘‘ تاہم سال 2014کے دوران جب وادی کشمیر میں سیلاب آیا تو نالہ سکھ ناننگ پر واقع پل کو بھی نقصان پہنچا۔ لیکن اْس وقت مرمت کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014سے اس پل کی وقتاً فوقتاً مرمت ہوتی رہی ہے اور اب یہ اپنی زندگی کا دورانیہ مکمل کر چکا ہے۔ایک اور مقامی شہری نے کہا کہ ہماری ایل جی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور ہمیں فراہم کریں۔ ایک اور پل جس کے ذریعے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا تاکہ علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت زیادہ متاثر نہ ہو۔