سرینگر//غرقآبی کے بعد انسانی زندگیوں کے زیاں کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے ۔کہیں نوجوان لڑکے لڑکیا ں خود کشی کرنے کیلئے دریائوں میں چھلانگ لاکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہیں کہیں حادثاتی طور کشتی ڈوب کر یا نہانے کے دوران غرقآب ہوکر نوجوان ،کمسن بچے جاں بحق ہوجاتے ہیں ۔پیر وار کو اسی کا ایک واقع شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کیسمبل علاقے میں پیش آیا کہ ایک نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان جس کی شناخت محمد اشرف وانی (20) ولد محمد یوسف وانی ساکن اندر کوٹ سمبل کے طور پر ہوئی ہے، نہاتے ہوئے راکھی آشام کے مقام پردریائے جہلم میں ڈوب ابدی نیند سو گیا ۔۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی اور بعد میں ان کی لاش کو نکال لیا گیا۔اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔










