سری نگر//سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بتایا وادی کشمیر میں امن کو اپس لانے میں نوجوان ایک بڑا رول ادا کر سکتے ہیں ۔اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میں برف باری میں عوام کی مدد میں پیش پیش رہنے پر انہوں نے بتایا کسی بھی مشکلات میں عوامی کے مددلئے آگے آنا فوج کے خون میں شامل ہے ۔کشمیر نیوز روس کے مطابق ان باتوں کا اظہار انہوں نے اتوار کو گور و گوبند سنگھ جی جینتی کے موقع پر یہاں رعناواری میں واقع گردوارا چھٹی پادشاہی میں حاضری دینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر میں موجود ہر مذہبی مقام،مسجد،مدر،گروارہ پر حاضری دی ہے اور آج میں یہاں حاضر ہوا۔جی او سی نے کہا کہ میرا وادی خاص کر سری نگر کے نوجوانوں کے نام یہ پیغام ہے کہ وہ برسہا برس پرا نے بیانیے کو بدل کر امن اور ترقی کے بیانیے کو اختیار کریں تاکہ لوگوں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھیں۔انہوںنے کہا کہ میں نے یہاں گردوارے پر بھی کشمیر کے امن وترقی کے لئے دعا کی۔جنرل پانڈی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں نوجوان امن قائم کرنے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں اس لئے میری ان سے گزارش ہے کہ وہ امن کے لئے کام کریں ۔وادی کشمیر میں حالیہ دنوں کے دوران ہوئی برف باری کے پیش نظر فوج کی جانب سے عوام کی مدد کے لئے آگے آنے پر انہوں نے کہا عوام کے لئے مشکل حالات میں عوام کے لئے آگے آنا ہمارے خون میں شامل ہے ۔










