جے کے ڈبلیو ڈی سی کی 27ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزمیٹنگ کی صدارت کی
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ڈبلیو ڈی سی ) کی 27ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ڈبلیو ڈی سی الفت جبین ، ڈی جی بجٹ اور اور پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ، نیشنل مینا رٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی ) ، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این بی سی ایف ڈی سی ) ، نیشنل ہینڈی کپیڈ فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایچ ایف ڈی سی ) کے نمائندے نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے کارپوریشن کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی غور و خوض کیا ۔ اِس کے علاوہ گذشتہ بورڈ میٹنگ کی کارروائی کی رِپورٹ بھی میٹنگ میں زیر بحث آئی۔ میٹنگ میں جموںوکشمیر میں خواتین کی ترقی اور بہبود کو بڑھانے کے مقصد سے حکمت عملی او راقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں ترقی پسند پالیسیاں بنانے ، نفاذ کے مؤثر فریم ورک وضع کرنے اور جموںوکشمیر میں خواتین کی معاشی ، سماجی اور تعلیمی بااِختیار بنانے کے لئے اِختراعی راستے تلاش کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے متنوعی پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااِختیار بنانے ، اُنہیں معاشی آزادی اور معاشرے میں مساوی شرکت کے قابل بنانے کے لئے کارپوریشن کی غیر متزلزل لگن پر زور دیا۔ اُنہوں نے جامع پروگراموں اور اقدامات کی ضرورت کو اُجاگر کیا جو خطے میں خواتین کو درپیش منفرد چیلنجوں کو پورا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بااِختیار بنانا جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔اُنہوں نے گذشتہ مالی برس میں کارپوریشن کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کارپوریشن کی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر ے تمام اَضلاع میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین جے کے ڈبلیو ڈی سی سے چلائی جانے والی مختلف سکیموں کا فائدہ اُٹھاسکیں ۔ اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ جاری مالی برس کے اہداف پر نظر ثانی کریں تاکہ مزید خواتین کو جے کے ڈبلیو ڈی سی کے دائرہ کار میں لایا جاسکے۔دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کی جاری سکیموں کا جائزہ لیا ،خواتین کی زندگی پر ان کے اَثرات کا جائزہ لیا اور اَپنی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لئے ممکنہ طریقوں اور ذرائع کی تلاش کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2021-22ء کے لئے بیلنس شیٹ کے مسودے کو منظور اور اَپنا یا۔ بورڈ نے یہ بھی فیصلہ لیا کہ خالی اَسامیوں کو صرف اس وقت پُر کیا جائے گا جب اِنتظامیہ محکمہ کی منظوری سے کارپوریشن سے مناسب بھرتی کے قوانین کو مطلع کیا جائے گا۔










