Lt Governor launches 2nd phase of Skill Development Training Program for women & youth in BFSI Sector

خواتین اور نوجوانوں کے لئے سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ایس کے آئی سی سی میں بینکنگ ، فائنانشل سروسز اینڈ اِنشورنس ( بی ایف ایس آئی ) سیکٹر میں خواتین اور نوجوانوں کے لئے سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں جموںوکشمیر یوٹی کے 5,000 نوجوانوں کو فروغ پذیر بینکنگ اورفائنانشل سروسز سیکٹرمیں روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لئے تربیت دی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشن یوتھ ، بمبئی سٹاک ایکسچینج ( بی ایس اِی ) اور سٹیٹ بینک آف اِنڈیا کی بی ایف ایس آئی سیکٹر میں جموںوکشمیر کے 5,000 نوجوانوں کو تربیت اور بااِختیار بنانے کے لئے اِکٹھے ہونے کی کوششوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے بی ایف ایس آئی کے تربیتی پروگرام میں لڑکیوں کی مساوی شرکت پر زور دیتے ہوئے مشن یوتھ اور بی ایس اِی سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ جموںوکشمیر یوٹی سے 2,500 نوجوان لڑکیوں کو تربیت میں شامل کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہر ضلع سے کم سے کم 200 نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والوں پر توجہ مرکوز کر کے ان کے پیشہ ورانہ کیرئیر کے آغاز کے لئے منظم سہولیت فراہم کی جائے۔اُنہوں نے نوجوانوں کو اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے سفیروں میں تبدیل کرنے کے لئے مشن یوتھ کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مختلف پروگراموں کا مقصد ذریعہ معاش پیدا کرنا ، تعلیم ، سکل ڈیولپمنٹ ، منظم مالی اِمداد فراہم کرنا ہے اور ہمارے کاروباری نوجوانوں کے لئے حکومت کے مختلف ترقیاتی اقدامات سے منسلک ہونے اور ان کی خاطر نئے راستے کھولنے کا باعث بنے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ مشن یوتھ نے بی ایس اِی اِنسٹی چیوٹ ، آئی سی آئی سی آئی فائونڈیشن ،اشوک لی لینڈ ، وپرو وغیرہ سمیت ملک کے نامور اِداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد مختلف اعلیٰ روزگار کے اِمکانات والے شعبوں میں نوجوانوں کی ہنرمندی کی سہولیت فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کووِڈ وَبائی بیماری کے باوجود 2021-22 ء کے دوران زائد اَز 30,000 نوجوانوں کو جن میں 11,600 لڑکیاں بھی شامل ہیں ، کو براہِ راست ذریعہ معاش فراہم کیا گیا ہے۔اُنہوں اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مالیاتی شمولیت دیر پاترقی کے حصول اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی کلید ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی حالیہ اِصلاحات اور اَقدامات نے بینکنگ اور کریڈٹ کی سہولیت کو سب کے لئے قابلِ رَسائی بنایا ہے۔اِس سے قبل جموںوکشمیر میں نوجوانوں کو مالیاتی اور بینک کاری خواندگی فراہم کرنے کے لئے ایک ٹھوس طریقۂ کار کا فقدان تھا کیوں کہ بینکنگ سہولیات چند تک محدود تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے باصلاحیت نوجوان جموںوکشمیر یوٹی کو سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم میں سٹارپروفارمر بنانے میں اہم کردار اَداکر رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہااَپنے نوجوانوں کو مالیاتی اور بینکنگ کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے مخلص کوششیں کر رہے ہیں اور ایک قابل ماحول پیدا کر کے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق انہیں ہنر سے آراستہ کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ اِنتظامیہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے ’ مشن یوتھ ‘ کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں اِدارہ جاتی اور روزگار پر مبنی تربیتی پروگرام چلاتی رہے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں ہونے والا صنعتی اِنقلاب اور جموںوکشمیر میں آنے والی بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری نوجوانوں کو 5سے 6لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر بتایا گیا متعدد اَپنی مرضی کے مطابق ذریعہ معاش پیدا کرنے کی سکیمیں جن میں ممکن ، تیجسوینی ، سپرنگ اَنٹرپرینیورشپ ، رائز ٹو گیدر ، اوسر ،ہوم سٹے ڈیولپمنٹ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے پہلے ہی عملائی گئی ہے جس میں حکومت مختلف اِقتصادی شعبوں میں پائیدار معاش کے قیام کے لئے نوجوانوں کی خاطر سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان نوجوانوں کا بھی خصوصی تذکرہ کیا جنہوں نے کامیابی سے اپنے کاروبار کو قائم کیا ہے اور نہ صرف اپنے لئے روزی روٹی کما رہے ہیں بلکہ بہت سے لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہے ہیں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نوجوانوں کو فراہم کی جارہی بینکنگ اور مالیاتی تربیت کے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اِس کے علاوہ خود کو روزگار فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ قرض دینے کا ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے ، روزگار کی پیداوار اور ایک اعلیٰ سطحی تخلیق کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے گذشتہ دو برسوں میں جموںوکشمیر یوٹی میں مالی شمولیت میں درج ہونے والی بہتری پر بھی روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی اِی او این ایس اِی آشیش کمار چوہان نے کہا کہ لیفٹیننٹ کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ اور مشن یوتھ کی جانب سے بینکنگ اور مالیاتی خدمات میں جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے اقدامات کرنے کی تعریف کی۔ایس بی آئی کے چندی گڈھ سرکل کے سی جی ایم ایس ونود جیسوال نے کہاکہ ایس بی آئی نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے مالیاتی خدمات اور جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے اِظہار خیال کیا ہے ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں مالیاتی اور بینک کاری سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایس بی آئی کے مستقبل کے اہداف کا بھی اشتراک کیا۔ایس بی آئی فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سِی اِی او ایس سنجے پرکاش نے آج شروع کئے گئے نئے پروگرام کے لئے بی ایف ایس آئی سیکٹر میں تمام کیرئیر کے خواہشمندوں کو مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اس برس 5000 نوجوانوں میں سے 2450کو تربیت فراہم کی جائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ، بی ایس اِی انسٹی چیوٹ لمیٹڈایس امبریش دتہ نے اِس پہل کے پیچھے مقاصد پر روشنی ڈالی اور یقین دِلایا کہ جو نتائج مرتب کئے گئے ہیں وہ فراہم کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ ، مشن یوتھ ، کالجوں کے سربراہان ، بی ایس اِی ٹیم اور تمام شراکت داروں کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا۔سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اَپنے خطبہ استقبالیہ میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مشن یوتھ اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ بی ایف ایس آئی کا تربیتی پروگرام نوجوانوں اور طالب علم برادری کے لئے ’’ کمائیں جب آپ سیکھیں‘‘ کے تصور کو مزید آگے لے جائے گا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پرواز کے تحت مسابقتی سول سروسز اِمتحان کی کوچنگ کے لئے منتخب کئے گئے نوجوانوں میں اوربی ایس اِی انسٹی چیوٹ لمٹیڈ سے منعقدہ میوچول فنڈپروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔بی ایف ایس آئی سیکٹر کے تحت تربیت یافتہ نوجوانوں نے بھی بذریعہ ویڈیو پیغامات اپنی تربیت اور سیکھنے کے تجربات شیئر کئے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ 8؍ فروری 2021ء کو لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں بینکنگ ، مالیاتی خدمات اور بیمہ ( بی ایف ایس آئی ) سیکٹر میں نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا تھا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، بی ایس اِی انسٹی چیوٹ لمٹیڈ سے تعلق رکھنے والے نیرج کلشریسٹھا ، سینئر اَفسران کے علاوہ مختلف شراکت داروں ، نوجوان صنعت کار اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔