سرینگر //قبائلی امور کے محکمے نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے خواہشمند قبائلی طلباء کی سرکاری سرپرستی میں کوچنگ کیلئے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے ۔ اسٹارز 100 کے تحت قبائلی برادریوں کے 100 طلباء کو کوچنگ اور تعلیمی مدد کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔ سول سروسز ایگزامینیشن میں کوچنگ کی اسکیم قبائلی تعلیم کیلئے ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کی اسکیم این ای ای ٹی /جے ای ای کوچنگ اور خصوصی اسکالرشپ کے آغاز کے بعد ایک اور پہل ہے جس کا مقصد بہت زیادہ مطلوبہ کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنا ہے جو طلباء برداشت کرنے سے قاصر ہیں ۔ قبائلی امور کے محکمے کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کے اعلان کے مطابق بتایا کہ اس سال کے سالانہ ایکشن پلان میں کلیدی شعبے کے طور پر تعلیم کو ترجیحی شعبے کے طور پر قبائلی بہبود کیلئے محکمے کو توجہ مرکوز کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے قبائلی بہبود کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی کے چئیر مین کی حثیت سے قبائلی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس سلسلے میں فعال اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اسٹارز100 اسکیم کے تحت قبائلی برادریوں کے پسماندہ اور کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے گریجویٹ طلباء اور یو پی ایس سی اور جے اینڈ کے پی ایس سی کے ذریعہ منعقدہ سول سروسز امتحان میں شرکت کرنے کے خواہشمند طلباء کا انتخاب آن لائین درخواست کے ذریعے کیا جائے گا ۔ محکمے کی طرف سے کوچنگ سپورٹ ٹیوشن فیس اور اسٹڈی میٹریل دونوں کو پینل میں شامل کوچنگ اداروں کے ذریعے پورا کرے گی ۔ عمل کے ذریعے منتخب ہونے والے طلباء کو حاضری برقرار رکھنے کیلئے ایک حلف نامہ جمع کرانا ہو گا ۔ محکمہ نے فہرست میں شامل اداروں میں کوچنگ کے معیار کی باقاعدہ جانچ اور نگرانی کیلئے ایک طریقہ کار بھی وضع کیا ہے ۔ محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی اسکیم اگست 2021 میں قائم ہونے والے ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایجوکیشن ونگ کے ذریعے لاگو کی جائے گی جس نے قبائلی ثقافت ، ادب ، تعلیم ، منصوبہ بندی ، ایکشن ریسرچ اور قبائلی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کیلئے پہلے ہی قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیآر آئی ڈاکٹر عبدالخبیر نے بتایا کہ ٹی آر آئی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سول سروسز کے امتحانی کورسز میں کوچنگ کے خواہشمند اہل قبائلی نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ جس کیلئے آخری تاریخ 20 جولائی 2022 مقرر کی گئی ہے ۔ کوچنگ اسکیم کو قبائلی امور کے محکمے کے کیپکس بجٹ میں شامل کیا گیا ہے تا کہ سالانہ بجٹ کی باقاعدہ امداد اور طلباء کی ضرورت کی بنیاد پر مزید بہتری کو یقینی بنایا جا سکے ۔










