سری نگر// حکومت نے جموں اور کشمیرصوبوں کے غیر سرحدی اَضلاع میں سکولوں اور کالجوں کو کل 13 مئی 2025 ء سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا، ’’جموں اور کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں کل سے تمام سکول اور کالج دوبارہ کھلیں گے۔‘‘یہ فیصلہ سرحد پار گولہ باری کے حالیہ واقعات کے بعد زمینی صورتحال کا جامع جائزہ لینے کے بعدلیا گیا۔سرحدی علاقوں میں تعلیمی ادارے طلبأ اور عملے کی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر بند رہیں گے۔










