بھیلواڑہ/یواین آئی// راجستھان میں یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کی کال پر ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کے تحت جمعہ کو ضلع کے تمام پبلک سیکٹر بینکوں میں مکمل ہڑتال رہی۔بینک افسران اور ملازمین پچھلے تقریباً پانچ سال سے پانچ روزہ بینکنگ ہفتہ نافذ کرنے اور مساوی منافع پر مبنی مراعات دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا اہم مطالبہ بینکوں میں ہر سنیچر کو تعطیل کا اعلان کرنا ہے ۔ اس مطالبے کو لے کر بینک افسران اور ملازمین وقتاً فوقتاً تحریک اور مظاہرے کر چکے ہیں۔










