معاشی، دفاعی، توانائی اور انفراسٹرکچرشعبوں میں ہند ۔ روس تعاون

نئی دہلی/یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ جمعہ کے روز یہاں برکس سربراہ اجلاس کے حاشیے پر اہم دو طرفہ بات چیت کی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے 2030ء کے لیے اقتصادی تعاون پروگرام نافذ کرنے ، بنیادی ڈھانچے ، توانائی، ٹیکنالوجی ، دفاع، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیل سے بات چیت کی۔روس یوکرین جنگ پر ایک بار پھر ہندوستان کا موقف دہراتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ تنازعات کا حل بات چیت اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے اور ہندوستان امن کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے ہندوستان ۔ روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے پوتن کا دورۂ روس کا دعوت نامہ بھی قبول کیا۔ سربراہ اجلاس کے انعقاد کے مقام بھارت منڈپم میں ہوئی بات چیت کے بعد نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے دو طرفہ امور کے علاوہ ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران دنیا کی فلاح و بہبود سے متعلق سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں دونوں نے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے جس میں 2030ء کے لیے اقتصادی تعاون پروگرام کو نافذ کرنا بھی شامل ہے ، پر بھی بات چیت کی۔ اس پروگرام میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 2030ء تک 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ نریندر مودی نے کہا، “دہلی میں صدر پوتن سے مل کر خوشی ہوئی۔ بشکیک میں ہماری ملاقات کے دو ہفتے سے بھی کم وقت بعد آج پھر ان سے ملاقات ہوئی۔ آج کی ملاقات کے دوران ہم نے جن امور پر بات کی ان میں تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا جس میں 2030ء کیلئے اقتصادی تعاون پروگرام کو نافذ کرناوغیرہ شامل ہے ۔ بنیادی ڈھانچے ، توانائی، ٹیکنالوجی، دفاع، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا اور ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران دنیا کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت شامل ہے ۔