ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

حکومت نے این پی آر ڈی ۔2022کوبراہِ راست دیکھنے کی سہولیت کیلئے ویب لنک بنایا ہے

جموں//حکومت نے پنچایت برادری کے اراکین اور دیگر شراکت داروں کو قومی پنچایت راج دِن ( این پی آر ڈی ۔2022) پروگرام کو براہِ راست دیکھنے کی سہولیت کے لئے ایک رجسٹریشن ویب لنک بنایا ہے جو 24؍ اپریل 2022ء کو منعقد ہونے والا ہے۔پنچایت برادری کے اَرکان 24؍ اپریل 2022ء کو دوپہر 12بجے سے این پی آر ڈی ۔2022ایونٹ کو براہِ راست دیکھنے کے لئے لنکhttps://pmevents.ncog.gov.in/پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ پنچایتی راج اِداروں ، دیہی لوکل باڈیز کے منتخب نمائندوں اور متعلقین کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت داروں اور عام دیہی عوام کو24 ؍اپریل 2022 (قومی پنچایتی راج دن) کو پنچایتی نمائندوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت اور ملک بھر میں خصوصی گرام سبھا سے خطاب دیکھنے کے لئے نامزد لنک [https://pmevents.ncog.gov.in/]آن لائن رجسٹر کرنے کی ترغیب دیں۔