حکومت جموں وکشمیر کی طرف سے غریب لوگوں کیلئے’’اُمید ‘‘ سکیم سے نچلی سطح پر مضبوط اِداروں کا قیام

سری نگر//حکومت جموںوکشمیر غریب لوگوںکے لئے نچلی سطح پر مضبوط اِداروں کی تعمیر اور اُنہیں فائد ہ مند روزی روٹی اقدامات میں شامل کر رہی ہے ۔جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم) کی ’’ اُمید سکیم ‘‘ سے ان کی آمدنی میں بہتری کو یقینی بنارہی ہے۔جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم) کا مینڈیٹ جموں وکشمیر کے 125 بلاکوں کی 66فیصد دیہی آبادی تک پہنچنااور انہیں روزی کے دیرپا مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غربت سے باہر آئیں اور باعزت ، باوقار اوربہتر زندگی گزارسکیں۔جے کے آر ایل ایم بنیادی اقدار میں تمام سرگرمیوں کی رہنمائی کرتی ہیں ان سرگرمیوں میں تمام عمل میں غریب ترین کا اہم کردار شامل کرنا، تمام عملوں او راِداروں کی شفافیت اور جواب دہی ، تمام مراحل میں غریبوں اور ان کے اِداروں کی ملکیت اور کلیدی کردار ، منصوبہ بندی ، عمل آوری اور نگرانی اور کمیونٹی کی خود اَنحصاری اور خود اَنحصاری شامل ہیں۔جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم)دیہی خواتین کے لئے اُمید کی کرن ثابت ہورہی ہے کیوں کہ اِس پروگرام نے انہیں خود کفیل بنایا ہے ۔ اِس مشن سے خواتین نہ صرف غربت سے نکلی ہیں بلکہ ان کے اَپنے کنبوں میں بھی اُن کا رتبہ بلند ہوا ہے۔یہ مشن وسیع پیمانے پر دیہی خواتین کو مختلف سطحوں پر بااِختیار بنا کر صلاحیت کی تعمیر اور کمیونٹی اِداروں کو مضبوط بنانے پر مبنی ہے ۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی کئی لڑکیوں نے محکمہ زراعت کی مددسے آر ایل ایم سکیم کے تحت مشروم کاشت کو اَپنایا ہے۔ کولگام سے ایک کاروباری طاہرہ بشیرجے کے آر ایل ایم سے مستفید ہونے والے محکمہ کا شکریہ اَداکرتی ہیں جس کی وجہ سے اس نے مشروم یونٹ شروع کیا۔طاہرہ بشیر نے اطمینان سے کہا،’’ اَفسروں نے ہماری رہنمائی کی ، یہی وجہ ہے کہ ہماری یونٹ ٹریک پر ہے ۔ ہمیں 15,000 روپے جمع کرنے تھے جو بعدمیں واپس کئے گئے۔ مشروم بیچنے کا منافع مکمل طور پر ہماراہے۔‘‘کولگام کی ایک اور کاروباری صائمہ جان دوسری خواتین سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ’’ اُمید سکیم ‘‘ کی مدد سے اَپنے یونٹ شروع کریں اور خود کفیل اور روزگارفراہم کرنے والی بھی بنیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سی ایل ایف بھدرواہ ، ڈوڈہ کو اے پی ایم اے ایس حیدر آباد کے زیر اہتمام’’ایس ایچ جی بینک لنکیج پروگرام کے تین دہائیوں پر قومی کانفرنس اور ایس ایچ جی فیڈریشن ایوارڈز پرزنٹیشن‘‘ میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایس ایچ جی فیڈریشن کو نوازا گیا۔دریں اثنأ ، جے کے آر ایل ایم اور میشو اِنڈیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اِنٹرنیٹ کامرس کمپنی نے 1,800 سیلف ہیلپ گروپوں کو اَپنے کاروبار کو شروع کرنے ، بڑھانے اور دیہی خواتین کاروباری کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرکے ان کی ترقی میں مدد کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔’’اُمید ‘‘سکیم کے تحت پلوامہ ضلع کی 23 برس خیر النسا ء خواتین کے سیلف ہیلف گروپ کا حصہ بنی اور دودھ جمع کرنے کا کاروبار شروع کیا ۔ خیر النسا ء نے تجربہ حاصل کرتے ہوئے ایک ڈیری یونٹ شروع کیا جسے وہ کامیابی سے چلا رہی ہے۔اِس کے بعد خیر النسا ء نے مختلف غیر ملکی سبزیاں اُگانے کے لئے ایک چارے کی دُکان او رہائی ٹیک پولی ہائوس قائم کیا ۔ اُس کے کنبے کے تمام اَفراد کسی نہ کسی طریقے سے کاربار میں لگے ہوئے ہیں۔اس کا کاروبار دوسروں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کررہا ہے ۔ خیر النساء نے کہا ،’’ میں اَپنے کاروبار ی یونٹوں میں بہت سے مزدوروں کو اُجرت پر رکھ لیتی ہوں ۔ خیر النسا ء اَپنی محنت اور لگن سے علاقے میں بہت سے لوگوں کے لئے ایک تحریک بن گئی ہے۔