سری نگر//حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام متعلقہ محکموں میں جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے گریوینس ریڈریسل اَفسران کو نامزد کیا ہے۔اِس سلسلے میں آج یہاں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ان اَفسران کی تقرری اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے کہ جسمانی طور خاص اَفراد کو برابری کے حقوق، وَقار کی زندگی اور دوسروں کے ساتھ ان کی سا لمیت کا احترام ، ذاتی آزادی ، معقول رہائش او رمناسب ماحول کے حقوق حاصل ہوں جس میں معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے لئے صفر رواداری ہے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ جسمانی طور خاص اَفراد کے حقوق ایکٹ 2016 معذور اَفراد کو بااِختیار بنانے کے لئے کچھ اَصولوں پر عمل کرنا لازمی قرار دیتا ہے ۔ اِن چیزوں سے موروثی و قار کا احترام ، اِنفرادی خود مختاری بشمول اَپنے اِنتخاب کرنے کی آزادی ،اَفراد کی آزادی ، غیر امتیازی سلوک ، مکمل اور مؤثر شرکت اور معاشرے میں شمولیت ، اِنسانی تنوع اور اِنسانیت کے حصے کے طور پر جسمانی طور خاص اَفراد کے فرق اور قبولیت کا احترام ، مواقع کی مساوات ، رَسائی ، مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات اور معذور بچوں کی صلاحیتوں کو اُبھارنے کا احترام اور ا نکا احترام معذور بچوں کا حق ہے کہ وہ اَپنی شناخت کو محفوظ رکھیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے محکمہ سماجی بہبود میں جسمانی طور خاص اَفراد کے حقوق کے قانون 2016 کی دفعات کو مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے جموں و کشمیر رائٹس آف پرسنز ود ڈِس ایبلٹیز رولز 2021 تیار کیا۔جموںوکشمیر رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز رولز 2021کے قاعدہ 14 کا ذیلی قاعدہ (2) یہ فراہم کرتا ہے کہ ہر محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ گریوینس ریڈریسل آفیسر معذور اَفراد کی شکایات کا ایک رجسٹر برقرار رکھے گا جس میں مختلف تفصیلات جیسے شکایت کی تاریخ ، شکایت کنندہ کا نام ، اس شخص کا نام جو شکایت کی اَنکوائری کررہا ہے ، واقعہ کی جگہ ، اسٹیبلشمنٹ یا اس شخص کا نام جس کے خلاف شکایت کی گئی ہے ، شکایت کا خلاصہ ، دستاویز ی ثبوت ، اگر کوئی ہو ، شکایت کے اَزالے کے آفیسر سے نمٹانے کی تاریخ ، ضلع سطح کمیٹی سے اپیل کے نمٹانے کی تفصیلات اور کوئی دوسری متعلقہ معلومات شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میںزائد از 42.38 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
ستیش شرما نے کھیر بھوانی مندر اور میربابا حیدر زیارت گاہ کا دورہ کیا
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے//وزیر اعظم مودی
آپریشن سندور بھارت کے قومی عزم کی واضح علامت
آپریشن سندور بھارت کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن مشن// وزیر داخلہ امت شاہ
آپریشن سندور جدید جنگی حکمتِ عملی کے لیے ایک معیار:
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کی علامت
پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں
آپریشن سندور کے ایک سال بعد،سرحدی دیہات بانڈی اور سیماری میں زندگی معمول پر لوٹنے لگی
بچوں میںہاتھ،پائوں اور منہ بیماری کے کیسوں میں اضافہ










