dooran

حکومت جموں وکشمیرنے مینڈھر کے بہری قصاب میں 10.22 کروڑ روپے کی لاگت سے ’ٹرائبل ٹوراِزم وِلیج‘ کے قیام کی منظور ی دِی

اِس منصوبے کامقصد قبائلی ثقافت کو اُجاگر کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا او رپونچھ کی سیاحتی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے

سری نگر//حکومت جموںوکشمیر نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں بہری قصاب کے مقام پر جدید ترین ’ٹرائبل ٹوراِزم وِلیج ‘کی تعمیر و ترقی کے لئے انتظامی منظوری دی ہے۔یہ منصوبہ جو کیپکس بجٹ 2026-27 ء کے تحت 10.22 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد خطے کی بھرپور قبائلی ثقافت اور ورثے کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور مقامی نوجوانوں کے لئے معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ٹرائبل ٹوراِزم وِلیج کو ایک مخصوص مقام کے طور پر تصور کیا گیا ہے جو قبائلی کمیونٹیوں کی منفرد ثقافتی روایات اور طرزِ زندگی کو اُجاگر کرے گا اور پونچھ آنے والے سیاحوں کے لئے ایک اضافی دلچسپی بھی فراہم کرے گا۔توقع ہے کہ یہ منصوبہ مقامی سطح پر روزگار اور معاش کے ذرائع پیدا کرنے، سیاحت سے متعلقہ سرگرمیوں میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے اور پونچھ کو جموں و کشمیر کے وسیع تر سیاحتی سرکٹ کے ساتھ مزید مربوط کرنے میں بھی اہم کردار اَدا کرے گا۔