HAUSLA An Initiative by JKTPO

جے کے ٹی پی او کی حوصلہ سکیم دوسرے مرحلے میں داخل

جے کے ٹی پی اور جے اینڈ کے بینک نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے اور سکیم شروع کی

جموں//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے جموں اور بذریعہ ورچیول سری نگر میں جموں و کشمیر میں وومن انٹرپرینیور شپ کو متحرک کرنے کے لئے ایک روزہ جامع ورکشاپ اور حوصلہ ’’اِس کی ترقی کی حوصلہ افزائی‘‘کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔اِس ورکشاپ نے بالآخر ’حوصلہ‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیاجس میں وومن انٹرپرینیوروں کے لئے رہنمائی شامل ہوگی۔اِس ورکشاپ میں جے کے ٹی پی او کے تمام شراکت داروں نے صلاحیت کی تعمیر اور کریڈٹ سہولیت پر سیشنوں کا اِنعقاد کیا۔اِس سیشن میں جے کے ٹی پی او کے اشتراک سے جے اینڈ کے بینک کی طرف سے خصوصی طور پر تیار کردہ ’حوصلہ ‘ کریڈٹ سکیم کا آغاز کیا گیا جس میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر مہمان خصوصی اور سی اِی او مشن یوتھ جے اینڈ کے شاہد اقبال چودھری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اِ س کے علاوہ جے کے ٹی پی اور جے اینڈ کے بینک نے کل منعقدہ ایک تقریب میں جموں وکشمیر یوٹی میں خواتین کی کاروباری شخصیت کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت نامے ( ایم او یو ) پر دستخط کئے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی متحرک قیادت میں جموں و کشمیر حکومت جموں وکشمیر کی خواتین صنعت کاروں کو مارکیٹ لنک او رمدد ، فائنانس تک رَسائی ، نمائشوں اور میلوں سے رَسائی کے ساتھ اَپنی حمایت جاری رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر نے اَپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے خواتین کومواقع فراہم کرنے کے لئے ورکشاپ او رحوصلہ پروگرام کی اہمیت پر وروشنی ڈالی او ریقین دِلایا کہ محکمہ صنعت و حرفت وومن انٹرپروینیوروں کو بااِختیار بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اِس بات پر زور دیا کہ مشن یوتھ جے اینڈکے ’’ حوصلہ‘‘ وومن انٹرپرینیوروں کو جموںوکشمیر کی خواتین کے لئے تحریک بننے کے سفر میں مکمل تعاون کو یقینی بنائے گا۔ تیجسوانی اور اس طرح کی تمام سکیمیں خواتین کاروباریوں کی مدد کریں گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او انکیتا کار نے شرکأ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ’حوصلہ‘ پروگرام کے سفر اور مؤثر قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ ، مؤثر اِنتظامی طریقوں کے حصول ، بیرونی ترقی کے مواقع کی تلاش میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔جے کے ایل چپٹر کے لئے ایف آئی سی سی آئی کی چیئرپرسن ریتو سنگھ نے سامعین کو بہتر صنعتی رابطوں کے مختلف اِمکانات،طریقوں کی وضاحت کی اور حوصلہ کے شرکأ سے مستقبل کے پروگرام میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے کی اپیل کی۔فلپ کارٹ نے سمرتھ پلیٹ فار م پر تمام وومن انٹرپرینیوروں کی فوری طور پر بورڈنگ کے لئے معلوماتی سیشن بھی منعقد کیا۔ورکشاپ میں محکمہ صنعت و حرفت کے اَفسران نے بھی شرکت کی اور زائد اَز 100 وومن انٹرپرینیوروں نے شرکت کی۔29؍ جون 2021ء کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِس اقدام کا آغاز کیا جس کا مقصد منتخب وومن انٹرپروینیوروں کو ان کے کاروباری منصوبوں میں مالی ، قانونی ، سماجی او رمارکیٹنگ چیلنجوں پر قابوپانے کے لئے تربیت اور مدد فراہم کرنا ہے۔