سکول ہیلتھ اینڈ ویلنس پروگرام کے تحت کشمیر کے 50 سٹیٹ ریسورس پرسنوں کو تربیت دی گئی
سری نگر//مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت سکیم کے تحت سکول ہیلتھ اینڈ ویلنس پروگرام کے ماسٹر ٹرینروں کے لئے چار روزہ صلاحیت سازی کا پروگرام جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس اِی) کیمپس سری نگر میں اختتام پذیر ہوا۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نئی دہلی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں جموں و کشمیر میں سکول ہیلتھ اینڈ ویلنیس پروگرام کے کامیاب عمل آوری پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں یو ٹی سطح کے ماسٹر ٹرینروں کو تربیت فراہم کی گئی جو ہر طالب علم تک پہنچنے کے لئے ہیلتھ اینڈ ویلنیس ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہر سکول میں دو اساتذہ کو مزید تربیت دیں گے۔ اِس پروگرام کے دوران صوبہ کشمیرکے تمام 10 اضلاع کی نمائندگی کرنے والے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایس سی اِی آر ٹی ، ڈی آئی اِی ٹ اور جموںوکشمیر یوٹی کے محکمہ صحت کے تقریباً 50ماسٹرٹرینروں کو تربیت دی گئی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر این سی ای آر ٹی پروفیسر دنیش پرساد سکلانی مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری این سی ای آر ٹی پرتیانشو کمار منڈل مہمان ذِی وقار تھے۔ پروفیسر سکلانی نے اَپنے خطاب میں بچوں کی پرورش میں ثقافتی اور اخلاقی اہمیت پر زور دیابالخصوص ذہن سازی اور آیوروید کی مشق کے فوائد پر زور دیا۔۔ اُنہوں نے کہا کہ بچوں کے گھریلو ماحول سے جڑیں تاکہ ان کی ذہنیت اور ان چیلنجوں کے بارے میں مکمل نقطہ نظر حاصل کیا جا سکے جو بالغ ہونے کے ناطے ان کی ہموار نشوونما کو متاثر کرتے ہیں۔ این اِی پی۔2020 باہمی روابط پر زور دیتا ہے اور صحت اور تعلیمی محکموں کے ساتھ مل کر طالب علموں کو مضبوط جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ پروفیسر منڈل نے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء کی ذہنی صحت کا اندازہ لگانے کے لئے ضروری اقدام او رتکنیکوں پر زور دیا۔چیئرمین جے کے بی او ایس اِی پروفیسر پرکشت سنگھ منہاس نے پروفیسر دنیش پرساد سکلانی کا شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے اَپنی موجودگی سے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوں نے اپنے پیغام میں اُمید ظاہر کی کہ یہ جموں و کشمیر یوٹی میں ایس ایچ ڈبلیو پی کو عملانے میںایک اہم موقعہ ہوگا۔سیکرٹری جے کے بی او ایس اِی منیشا سرین نے اَپنے پیغام میں اِ س تقریب کے اِنعقاد کے لئے اکیڈمک ڈویژن کی کوششوں کی ستائش کی جس میں این سی اِی آر ٹی کے تمام سینئر اَفسروں نے شرکأ سے بات چیت کی۔اِس ورکشاپ کے لئے نامور ریسورس پرسنوںمیں ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارتِ صحت و وخاندانی بہبود ڈاکٹر اندو گریوال،ہیڈ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ ڈویژن اور ڈین ریسرچ پروفیسر دنیش کمار، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر نیشنل پاپولیشن ایجوکیشن پروگرام این سی اِی آر ٹی پروفیسر گوری سریواستو، پروفیسر وردا ایم نکلجے، ڈاکٹر بیجے کمار ملک، ڈاکٹر جتندر ناگپال، ڈاکٹر ستیہ بھوشن اور ڈاکٹر ہریش کمار مینا شامل تھے۔ اس موقعہ پر جوائنٹ سیکرٹری سیکریسی اینڈ ایڈمنسٹریشن پروفیسر اعجاز احمد حکاک، پروگرام کوآرڈی نیٹر این پی اِی پی، این سی اِی آر ٹی ڈاکٹر ہریش کمار مینا ، ڈائریکٹر اکیڈیمکس نائلہ نیلوفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈیمکس بھی موجو دتھے۔ اِس سے قبل ڈائریکٹر اکیڈمکس جے کے بی او ایس ای پروفیسر سدھیر سنگھ نے ورکشاپ کا اِفتتاح کیااور اُنہوں نے طالب علم کی زندگی میں اَساتذہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مزید کہا ،’’ایک اُستاد کا رویہ طالب علموں کے اسکول کی زندگی کے تجربات کو متاثر کر سکتا ہے۔ ایک طالب علم کی نفسیات کو سمجھنے کے لئے ایک خاص کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔ ‘‘پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر نیشنل پاپولیشن ایجوکیشن پروگرام این سی ای آر ٹی پروفیسر گوری سریواستونے اپنے کلیدی خطاب میں شرکأکو ملک میں صحت منظر نامے فراہم کیا اور اُنہیں ہیلتھ اینڈ ویلنس کے معاملے میں سکول جانے والے کسی بھی بچے کو پیچھے نہ چھوڑنے کے لئے ایس ایچ ڈبلیو پی کے تحت اپنائی گئی مختلف حکمت عملیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر جے کے ایس سی اِی آر ٹی ہیم راج پکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر، اکیڈمکس جے کے بی او ایس ای ڈاکٹر یاسر حامد سروال نے سکول ہیلتھ اینڈ ویلنس مہم میں جموں و کشمیر یوٹی کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس جے کے بی او ایس اِی ڈاکٹر عارف جان نے ورکشاپ میں مہمانوں کا باقاعدہ استقبال کیا۔تقریب کا اِختتام شُرکأ میں اِسناد کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔










