جے کے آر ایل ایم نے ’’ سارس اجیویکا ‘‘ میلے سے پہلے ’ فائر اینڈ سیفٹی ‘ پر ایک دن بھر سیشن کا انعقاد کیا

جموں//جموں کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) نے فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز جموں کے ساتھ مل کر ہفتہ کو ایکو اپلیکس کراؤن باغِ باہو میں 4 فروری سے 14 فروری 2023 تک جموں میں منعقد ہونے والے ’’ سارس اجیویکا ‘‘ میلے کے پیش نظر فائر سیفٹی کے حوالے سے ایک روزہ اجلاس منعقد کیا ۔ یہ تربیت کنول پشین ڈویژنل فائر آفیسر سب کمانڈ سٹی جموں نے دی تھی ۔ مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اندو کنول چب نے ذاتی طور پر مشن کے دیگر افسران اور ملازمین کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ ڈویژنل فائر آفیسر سب کمانڈ کنول پشین نے فائر سیفٹی اور اس سے بچاؤ کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ، مزید آگ بجھانے کے دوران ہونے والے تمام اہم اقدامات اور احتاطی تدابیر ماہر کی جانب سے عملے کو بتائی گئیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم نے کہا کہ اگرچہ معیاری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداروں کو آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کا علم ہونا چاہئیے اور وہ اس میں اپنا رول ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے اے ڈی جی پی ، ڈائریکٹر فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز کا جے کے آر ایل ایم کے عملے کیلئے سیشن کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ یہ میلہ کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچائتی راج مندیپ کور کی رہنمائی اور ہدایت پر منعقد کیا گیا ہے ۔