جموں//جل جیون مشن (جے جے ایم) سے وابستہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات وماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا سے ملاقات کی تاکہ مکمل شدہ کاموں بشمول جے جے ایم کے تحت ریٹروفٹنگ سکیموں کے زیر اِلتوا ٔاَدائیگیوں کے بارے میں مسائل کو گوش گزار کیاجا سکے۔وفد نے کہا کہ مکمل کئے گئے کاموں کی اَدائیگی میں تاخیر نہ صرف منصوبوں کی عمل آوری کو متاثر کر رہی ہے بلکہ کنٹریکٹروں کی مالی حالت پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔اُنہوں نے وزیر سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور بقایا جات کی جلد اَدائیگی کو یقینی بنانے میں معاونت فراہم کریں۔وزیرجاوید رانا نے مسائل کو بغور سُنا اور وفد کو یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے انہیں بتایا کہ اِس معاملے کو جلد حل کرنے کے لئے وزارتِ مرکزی حکومت جل شکتی کے ساتھ پہلے ہی اُٹھایا جا چکا ہے۔وزیر موصوف نے جل جیون مشن کی مؤثر عمل آوری کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق سکیموں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کی روانی کو یقینی بنانا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اُنہوں نے یقین دلایا کہ ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانے اور رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اَقدامات کئے جائیں گے۔
نئی دلی نے جموںوکشمیر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر میں آئی ٹی آئی کلسٹرز کیلئے475.41 کروڑ روپے کی منظور ی پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر کا شکریہ اَدا کیا
سکینہ اِیتو نے بانہال میں 10.44 کروڑ روپے کی لاگت سے ’گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول‘ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
شالین کابر ا کا جموںوکشمیر میں زیر زمین پانی کے اِنتظام کیلئے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی اَپنانے پر زور
سیکرٹری پلاننگ نے اِکنامکس اینڈسٹیٹکس کے کام کاج کا جائزہ لیا
جاوید احمد ڈار نے ملک گیر ’’ کھیل بچائو ابھیان‘ کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی
چیف سیکرٹری نے سری نگرکے علاقے رعناواری میں وِٹل بھیرو مندر کی بحالی ومرمت کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا
ایرانی حقوق تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمزبند رہے گی : جنرل حاتمی
ہمیں فلسطین کے معاملہ میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، خاتمی کا حیرت انگیز بیان
اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3بچے اور استاد ہلاک










