جے اینڈ کے ایف ایس ایل نے تحقیق اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے این ایف ایس یو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

سری نگر//جموں و کشمیر فارنسک سائنس لیبارٹری نے آج نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی ( این ایف ایس یو ، گاندھی نگر ) کے ساتھ تحقیقی اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ ایم او یو پر ڈائریکٹر ایف ایس ایل جے اینڈ کے اور ایگزیکٹو رجسٹرار این ایف ایس یو نے دستخط کئے ۔ ڈائریکٹر ایف ایس ایل جموں و کشمیر محمد شاہد سلیم اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جموں و کشمیر قاضی عرفان نے بھی ڈاکٹر جے ایم ویاس کی دور اندیش قیادت میں فارنسک سائنس کی مختلف شاخوں اور اس سے منسلک مضامین میں مہارت حاصل کرنے میں این ایف ایس یو کی ترقی اور وسعت کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر جے ایم ویاس وائس چانسلر این ایف ایس یو نے کہا کہ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کا مقصد باہمی طور پر فائدہ مند تعلیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جا سکے جو دونوں فریقوں کیلئے ادارہ جاتی ترقی کو بڑھاتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے ۔ پروفیسر ( ڈاکٹر ) ایس او جونارے کیمپس ڈائریکٹر این ایف ایس یو گاندھی نگر کیمپس نے معززین کا خیر مقدم کیا ۔ ایم او یو پر دستخط کے دوران پروفیسر ( ڈاکٹر ) ایس او جونارے کیمپس ڈائریکٹر این ایف ایس یو گاندھی نگر ، مسٹر سی ڈی جڈیجہ ایگزیکٹو رجسٹرار این ایف ایس یو ، پروفیسر ( ڈاکٹر ) پوروی پوکھریال کیمپس ڈائریکٹر این ایف ایس یو دہلی ، ائیر کموڈور کیدار ٹھاکر ڈین اسکول آف پولیس سائنس اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز این ایف ایس یو ، پروفیسر ( ڈاکٹر ) ستیش کمار ڈین اسکول آف فارنسک سائنس اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔