جے اینڈ کے امپارڈ 68 محکموں کے 1250 سینئر اسسٹنٹ کی سب سے بڑی کھیپ کو تربیت دے گا

جے اینڈ کے امپارڈ 68 محکموں کے 1250 سینئر اسسٹنٹ کی سب سے بڑی کھیپ کو تربیت دے گا

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کت امپارڈ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں 1250 سینئر اسسٹنٹس کی تربیت کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، جو کہ جموں و کشمیر امپارڈ میں اب تک کا سب سے بڑا ٹریننگ بیچ ہے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا جو کہ مذکورہ بیچ کو کنڈکٹ رولز ، ای گورننس ، جی ایف آر 2017 جے اینڈ کے ری آرگنائیزیشن ایکٹ 2019 جے کے ایس پی اے وائی ایس ، بجٹ دستی ، سول سروسز قواعد وغیرہ میں تربیت دی جائے گی ۔ چونکہ یہ 1250 سینئر اسسٹنٹ مختلف محکموں میں گورننس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ امپارڈ مذکورہ بیچ کو تربیت دینے کیلئے ماہرین ، مختلف شعبوں میں فیکلٹی اور آئی اے ایس اور کے اے ایس کے سینئر افسران کی خدمات حاصل کرے گا ۔ جی اے ڈی اور امپارڈ کا یہ خصوصی مشترکہ اقدام ان عہدیداروں کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے بنایا گیا ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے جمود کا سامنا کر رہے ہیں ۔ موجودہ مالی سال میں جے اینڈ کے امپارڈ نے اپنی تربیتی صلاحیت میں تین گنا اضافہ کیا ہے اور 7000 سے زائد افسران اور اہلکاروں کو تربیت دے رہا ہے تا کہ وہ جموں و کشمیر یو ٹی میں گورننس میں بہتری لائیں ۔ اس موقع پر ٹرینی ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل امپارڈ سے بھی ملاقات کی اور حکومت کو یہ ترقی پسندانہ فیصلہ لینے پر مبارکباد دی ۔