transpoters confedration

جی20کانفرنس کا انعقاد خوش آئند قدم ہے / آل کشمیر ٹرانسپورٹر س کنفڈریشن

اپنے مسائل کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سیکریٹری اور ایل جی سے مداخلت کی اپیل

سرینگر // آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کانفرنس نے سرینگر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفیڈریشن کے چیرمین محمد شفیع کے علاوہ دیگر عہدیداروںنے شرکت کی۔ انہوںنے سرینگر میں مجوزہ جی20 کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس سے جموں کشمیر خاص کر وادی میں کاروبار کو فرو غ ملے گا اور سب سے بڑی بات ٹورازم کو بڑھاواملے گی جس سے یہاں پر ہر طبقہ کو فائدہ ملے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران محمد شفیع نے ٹرانسپورٹروں کو مختلف اضلاع میں بلا وجہ پریشان کرنے پر متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے ٹرانسپورٹروں کو ستانے سے کروپشن ختم نہیں ہوگا اور ٹرانسپورٹر سرکار کے اس اقدام کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ تاہم کروپشن روکنے کے نام پر ٹرانسپورٹروںکو ستانے کا عمل بند کیا جائے۔ انہوںنے زور دیکر کہا کہ فٹنس پر آنرکو پیش کرنے کاقانون ملک کے کس جگہ پر ہے۔ گاڑی ڈرائیور چلاتا ہے جو گاڑی کے کاغذات برابر رکھتا ہے۔ ڈرائیور ہی فٹنس بھی کراتا ہے۔ تو اس میں آنر آنے کی کیا ضرورت ہے۔انہوںنے بتایا کہ اسی سے رشوت ستانی بڑھے گی کیونکہ جب ڈرائیور کو فٹنس کرنے نہیں دیا جائے گو تو یقینی طو رپر وہ اس کیلئے رشوت دینے پر مجبور ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ گاڑی کا مالک گاڑی ڈرائیور کے حوالے کرتا ہے اور پھر اسی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گاڑی کی دیکھ بھال کرے اور فٹنس ، روٹ پرمٹ وغیرہ پر جو بھی ٹیکس دینا ہوگا اس کو اداکرے۔ انہوںنے نام لئے بغیر کہا کہ کئی اضلاع میں اے آر ٹی او صاحبان کی جانب سے ٹرانسپورٹ انجمنوں کے ذمہ داروں کو تنگ و طلب کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ ان کے زیادہ زیادتی اور بد زبانی سے پیش آتا ہے۔ چیرمین نے مزید کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو روٹوں پر چلایا جارہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹر ٹیکس اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو روٹوں پر چلانے کا عمل بند کیا جانا چاہئے۔ محمد شفیع نے مزید کہا کہ کرناہ سے ، سرینگر ، گلمرگ، پہلگام سے لیکر کپوارہ، اننت ناگ اور سرینگر میں ٹرانسپورٹر ایک ہیں اور ہم متحدہ ہوکر ہرمعاملے کو سلجھانا چاہتا ہیں۔ ہم کروپشن کی روکتھام کیلئے ہم سرکار کا ساتھ دیں گے اور ہم سرکار کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں جیسا کہ ٹرانسپورٹروں نے ہمیشہ ہی سرکار کا ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں کو تنگ و طلب کیا جاتا ہے تاکہ وہ ہڑتال پر جائیں۔ ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ یہ جی ٹونٹی کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے جس کو ہم ناکام بنائیں گے۔ا نہوں نے بتایا کہ جب آن لائن سروس دستیاب ہے تو ہماری گاڑیوں کو آن لائن فٹنس کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے۔ ان سارے معاملوں پر انہوں نے کہا کہ جی ٹونٹی کے بعد اس سلسلے میں مزید کارروائی ہوگی۔ اس موقعے پر ٹرانسپورٹروں کے حوالے سے انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ایل جی سے اس ضمن میں اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔