جنگلی حیاتیات کا تحفظ ، ملک کے ہر انسان کی ذمہ داری :مودی

وزیر اعظم نے نمیبیا سے لائے گئے 8چیتوں کو کونو مدھیہ پردیش نیشنل پارک میں چھوڑ دیا

سرینگر//وزیر اعظم نے بھار ت میں لفت ہوئے جنگی حیاتیات کو دوبارہ ہندوستان کے جنگلوں کی زینت بنانے کا عہد کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کی نیشنل پارک میں 8جیتوں کو چھوڑا ۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ قدرتی حیاتیات کا تحفظ ہر ایک انسان کی ذمہ داری ہے اس موقعے پر انہوں نے جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی جنگلی جانور کا شکار کرتے ہوئے پایاجائے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نمیبیا سے لائے گئے چیتوں کو باضابطہ طور پر مدھیہ پردیش کے شیوپور کونو نیشنل پارک میں چھوڑ دیا، جس کے تحت ملک میں تقریباً 70 سال قبل معدوم ہونے والے چیتوں کو دوبارہ آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس طرح اب چیتوں نے دوبارہ ملک کے جنگل میں قدم رکھ دیا ہے۔پی ایم مودی نے کونو نیشنل پارک میں خصوصی طور پر تیار کردہ مچان (جنگل میں ایک اونچی اور محفوظ جگہ) پر پہنچ کر تین چیتوں کو ایک خصوصی باڑے میں چھوڑنے کی رسمی کارروائی مکمل کرکے اپنی سالگرہ کو بھی یادگار بنایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔چیتوں کو خصوصی باڑے میں چھوڑنے کے بعد، پی ایم مودی نے انہیں مچان سے کافی دیر تک دیکھتے رہے۔اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ بھار ت میں لفت ہوئے جنگی حیاتیات کو دوبارہ ہندوستان کے جنگلوں کی زینت بنانے کا عہد کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کی نیشنل پارک میں 8جیتوں کو چھوڑا ۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ قدرتی حیاتیات کا تحفظ ہر ایک انسان کی ذمہ داری ہے اس موقعے پر انہوں نے جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی جنگلی جانور کا شکار کرتے ہوئے پایاجائے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔اس موقعے پر چاردیواری میں گھومتے چیتے اور سر پر ٹوپی (خصوصی ٹوپی) پہن کر مودی نے بھی ان تاریخی لمحات کو کیمرے میں قید کیا۔ سات دہائیوں کے بعد چیتوں کے ہندوستان کی سرزمین پر قدم رکھنے پر اور قدرتی جنگلی ماحول میں گھومنے کے ان لمحات کو پوری دنیا کا میڈیا بھی کور کر رہا تھا۔نمیبیا سے آٹھ چیتے لائے گئے ہیں جن میں پانچ مادہ اور تین نر ہیں۔ ان چیتوں کو بھی آج صبح نمیبیا سے خصوصی طیارے کے ذریعے گوالیار ہوائی اڈے پر لایا گیا۔ اس کے بعد انہیں خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک لے جایا گیا۔ مادہ چیتوں کو الگ الگ باڑے میں رکھا جائے گا۔ آج دو نر چیتے ایک باڑے میں اور ایک مادہ چیتا دوسرے باڑے میں چھوڑے جانے کی یہ اطلاع سامنے آئی ہے۔ ان چیتوں کو ماہر حیوانات کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔